سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 224 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 224

۲۲۴ ان میں سے ایک میں دودھ اور دوسرے میں شراب تھی۔آپ نے دُودھ کا پیالہ لے لیا اور شراب رڈ کر دی۔جس پر جبرائیل نے کہا آپ نے فطرت کی بات پہچان لی۔اگر آپ شراب کا پیالہ لیتے تو آپ کی امت بھٹکتی پھرتی ہے اور بعض دوسری روایتوں میں اس کی مزید تفصیل یوں بیان ہوئی ہے کہ: ”جب حضرت جبرائیل آپ کے سامنے بُراق لائے اور آپ اس پر سوار ہونے لگے تو وہ کچھ چکا جس پر جبرائیل نے بُراق سے کہا۔بُراق ٹھہر ٹھہر و۔واللہ آج تک تم پر کوئی اس شان کا شخص سوار نہیں ہوا۔اس پر بُراق شرم سے پسینہ پسینہ ہو کر خاموش کھڑا ہو گیا۔اس کے بعد آپ اس پر سوار ہو کر حضرت جبرائیل کے ساتھ بیت المقدس کی طرف روانہ ہو گئے۔راستہ میں آپ کو ایک بڑھیا ملی جسے دیکھ کر آپ نے جبرائیل سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ جبرائیل نے کہا آگے چلئے آگے چلئے۔جب آپ آگے روانہ ہوئے تو تھوڑی دیر کے بعد آپ کو راستہ کے ایک طرف سے کسی نے آواز دے کر بلایا کہ محمد ادھر آؤ۔مگر جبرائیل نے آپ سے پھر کہا۔چلئے آگے چلئے۔جب آپ آگے آئے تو کچھ دیر کے بعد آپ کو راستہ میں چند آدمیوں کی ایک جماعت ملی جنہوں نے ان الفاظ میں آپ کو سلام کہا کہ ”اے اول تجھ پر خدا کا سلام ہو۔اے آخر تجھ پر خدا کا سلام ہو۔اے حاشر ( یعنی جمع کرنے والے ) تجھ پر خدا کا سلام ہو۔“ جبرائیل نے کہا آپ بھی ان کے سلام کا جواب دیں؛ چنانچہ آپ نے بھی انہیں سلام کہا اور پھر آگے روانہ ہو گئے۔تھوڑی دیر کے بعد پھر یہی جماعت آپ کو راستہ میں ملی اور پھر انہی الفاظ میں سلام کہا اور کچھ وقفہ کے بعد پھر تیسری دفعہ یہی واقعہ پیش آیا۔اس کے بعد آپ بیت المقدس میں پہنچ گئے۔یہاں جبرائیل نے آپ کے سامنے تین پیالے پیش کئے۔ایک میں پانی تھا۔دوسرے میں شراب تھی اور تیسرے میں دودھ تھا۔آپ نے دودھ کا پیالہ لے لیا اور باقی دونوں رڈ کر دئیے۔جبرائیل نے کہا۔آپ نے فطرت کی بات اختیار کی ہے۔اگر آپ پانی لیتے تو آپ کی اُمت غرق ہو جاتی اور اگر آپ شراب کا پیالہ لیتے تو آپ کی امت بھٹکتی پھرتی۔پھر آپ کے سامنے حضرت آدم اور ان کے بعد کے انبیاء لائے گئے اور آپ نے ان کا امام بن کر انہیں نماز پڑھائی۔اس کے بعد جبرائیل نے آپ سے کہا کہ وہ جو آپ نے راستہ میں بڑھیا دیکھی تھی وہ دنیا تھی اور دنیا کی عمر میں اب صرف اسی قدر وقت باقی رہ گیا ہے جو اس بڑھیا کی عمر میں باقی رہتا ہے اور وہ جو آپ کو کوئی شخص راستہ کے ایک طرف بلاتا تھا وہ لے : بخاری باب تفسیر سورۃ بنی اسرائیل ومسلم باب الاسراء و باب ذکر امسیح ابن مریم م