سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 222 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 222

۲۲۲ دربار میں پیش ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے آپ سے بلا واسطہ کلام فرمایا اور بعض بشارات دیں اور آخر کار خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ آپ کی اُمت کے لیے رات دن میں پچاس نمازیں فرض کی گئی ہیں۔آپ یہ حکم لے کر واپس آئے تو راستہ میں حضرت موسیٰ نے آپ کو روک کر پوچھا کہ آپ کو کیا احکام ملے ہیں؟ آپ نے پچاس نمازوں کا حکم بیان کیا۔حضرت موسی“ یہ حکم سن کر چونک پڑے اور کہا کہ میں بنی اسرائیل کے ساتھ واسطہ پڑنے کی وجہ سے صاحب تجربہ ہوں۔آپ کی امت کو اتنی نمازوں کی ہرگز برداشت نہ ہوگی پس آپ واپس جائیں اور خدا سے اس حکم میں تخفیف کی درخواست کریں۔آپ گئے اور اللہ تعالیٰ نے پچاس میں دس کی کمی کر کے چالیس نمازوں کا حکم دیا۔مگر واپسی پر حضرت موسیٰ نے پھر روکا اور کہا کہ یہ بھی بہت زیادہ ہیں آپ واپس جا کر مزید رعایت مانگیں۔اس پر آپ پھر گئے اور دس کی مزید رعایت منظور ہوئی۔غرض اس طرح حضرت موسیٰ کے مشورہ پر آپ بار بار خدا کے دربار میں گئے اور بالآخر اللہ تعالیٰ نے پانچ نمازوں کا حکم دیا۔اس پر حضرت موسیٰ نے آپ کو پھر روکا اور مزید رعایت کے لیے واپس جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ میں بنی اسرائیل کو دیکھ چکا ہوں اور وہ اس سے بھی کم عبادت کو نباہ نہیں سکے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اب مجھے واپس جاتے ہوئے شرم آتی ہے۔اس پر غیب سے آواز آئی۔اے محمد ! یہ پانچ نمازیں بھی ہیں اور پچاس بھی کیونکہ ہم نے ایک نماز کے بدلے میں دس کا اجر مقرر کر دیا ہے۔اس طرح ہمارے بندوں سے تخفیف بھی ہوگئی اور ہمارا اصل حکم بھی قائم رہا۔اس کے بعد جب آپ مختلف آسمانوں میں سے ہوتے ہوئے نیچے اترے تو آپ کی آنکھ کھل گئی۔( یعنی یہ کشف کی حالت جاتی رہی ) اور آپ نے دیکھا کہ آپ اسی طرح مسجد حرام میں لیٹے ہوئے ہیں لے بعض روایتوں میں معراج ہی کے ذکر میں ایک گھوڑے کی قسم کی سواری براق نامی کا لایا جانا اور آپ کا اس پر سوار ہو کر یہ سفر طے کرنا اور آپ کے سامنے دو یا تین دودھ اور شراب وغیرہ کے پیالوں کا پیش کیا جانا وغیرہ بیان ہوا ہے مگر تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نظارے دراصل اسراء کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور جیسا کہ بعض متقدمین کی بھی رائے ہے۔نے راویوں کی غلطی سے معراج کے ذکر میں ل : دیکھو بخاری کتاب الصلوة وكتاب بدء الخلق و كتاب التفسير وكتاب التوحيد ومسلم ابواب الاسراء : زرقانی جلد ۶ بحث اسراء و معراج