سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 208 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 208

۲۰۸ حالات میں یہ ہر دو مخلوق ایک دوسرے سے بالکل جدا ہیں اور ان کا آپس میں کوئی تعلق اور واسطہ نہیں۔قرآن شریف میں جنوں کا ذکر چھپیں مختلف مقامات پر آتا ہے۔ان سب مقامات میں جن کے لفظ سے ایک ہی معنے مراد نہیں ہیں کیونکہ جیسا کہ ہم ابھی بیان کریں گے یہ لفظ عربی زبان میں مختلف معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن ان ۲۶ مقامات کے مجموعی مطالعہ سے جو علم حاصل ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ جن خدا تعالیٰ کی ایک مخفی مخلوق ہے جو انسانوں کی طرح ( گو اپنی تفصیلات میں یقینا اس سے بہت مختلف) ترقی اور تنزل دونوں کا مادہ رکھتی ہے اور اپنے اعمال میں اچھے اور بُرے رستے کے اختیار کرنے کے لیے اپنی حدود مقررہ کے اندراندر صاحب اختیار ہے مگر جیسا کہ ہم نے ابھی بیان کیا ہے جن کا لفظ قرآن کریم میں ہر جگہ اس مخفی مخلوق کے لیے استعمال نہیں ہوا بلکہ بعض جگہ یہ لفظ غیر اصطلاحی معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔در اصل جن ایک عربی لفظ ہے جس کے روٹ میں چھپنے یا چھپانے یا نظروں سے پوشیدہ ہونے یا پردہ میں رہنے یا آڑ میں آجانے یا سایہ یا اندھیرا کرنے کے معنے ہیں۔چنانچہ عربی میں جنت باغ کو کہتے ہیں۔کیونکہ اس کے درخت زمین پر سایہ کر کے اُسے چھپا لیتے ہیں۔جنین اس بچہ کو کہتے ہیں جو ا بھی رحم مادر میں ہے کیونکہ وہ رحم کے پردوں میں مخفی ہوتا ہے۔مجنہ ڈھال کو کہتے ہیں کیونکہ اس کے پیچھے ایک جنگجو سپا ہی لڑائی کے وقت میں آڑلیتا ہے۔جنون دیوانگی کو کہتے ہیں کیونکہ وہ عقل پر پردہ ڈال دیتی ہے۔جنان دل کو کہتے ہیں کیونکہ وہ سینہ میں مخفی ہوتا ہے۔اسی طرح جنان رات یا لباس کو بھی کہتے ہیں کیونکہ وہ اندھیرا کرنے یا ڈھانکنے کا ذریعہ ہیں۔جن قبر یا کفن کو کہتے ہیں کیونکہ یہ دونوں مردے کو اپنے اندر چھپا لیتے ہیں۔جان سانپ کو کہتے ہیں کیونکہ وہ عمو مازمین کے مخفی سوراخوں میں زندگی گزارتا ہے۔جنہ اوڑھنی کو کہتے ہیں کیونکہ وہ سر اور چھاتی کو ڈھانکتی ہے وغیر ذالک۔اس اصل کے ماتحت بعض اوقات عربی محاورہ میں جن کا لفظ ایسے اُمراء ورؤساء کے لیے بھی استعمال ہو جاتا ہے جو بوجہ امارت اور علو منزلت اور استکبار کے عام لوگوں کی سوسائٹی میں میل جول نہیں رکھتے اور علیحدگی میں زندگی گزارتے ہیں ؛ چنانچہ بسا اوقات - ۴۲ ،۱۵ ، ۱۳ : - سورة ذاریات : ۵۷ سورۃ انعام ۱۳۰ ، ۱۲۸ ، ۱۱۲ ، ۱۰۰ : سورۃ کہف : ۵۱ - سورۃ نمل : ۱۸ ، ۴۰ سورۃ اعراف : ۳۹ ، ۱۸۰ ل : سورۃ سبا : سورة رحمن : ۳۴ سورة فُصِّلَتْ يعنى حم سجده ۲۹ ، ۲۶ : - سورة احقاف : ۱۹ ، ۳۹ سورة بنی اسرائیل : ۸۹ سورة هود : ۱۲۰ سورة سجده : ۴ : اقرب الموارد ۱۴: - سورۃ جن : ۱ ، ۶ سورۃ الناس : ۷