سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 7 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 7

الْآيَةُ فَيَقُولُ ضَعُوا هَذِهِ الْآيَةَ فِى السُّورَةِ الَّتِي يَذْكُرُ فِيهَا كَذَا وَكَذَا د یعنی حضرت ابن عباس جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عثمان خلیفہ ثالث ( جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کاتب وحی رہ چکے تھے ) فرمایا کرتے تھے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر جب کوئی آیات اکٹھی نازل ہوتی تھیں تو آپ اپنے کاتبان وحی میں سے کسی کو بلا کر ارشاد فرماتے تھے کہ ان آیات کو فلاں سورۃ میں فلاں جگہ لکھو اور اگر ایک ہی آیت اُترتی تھی تو پھر بھی اسی طرح کسی کاتب وحی کو بلا کر اور جگہ بتا کر اسے تحریر کروادیتے تھے۔“ جن صحابہ سے کاتب وحی کا کام لیا جاتا تھا اُن کے نام اور حالات تفصیل و تعیین کے ساتھ تاریخ میں محفوظ ہیں۔ان میں سے زیادہ معروف صحابہ یہ تھے۔حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ، زبیر بن العوام ، شرجیل بن حسنہ، عبد اللہ بن رواحہ، ابی بن کعب اور زید بن ثابت۔اس فہرست سے ظاہر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ابتدائے اسلام سے ہی ایک معتبر جماعت قرآنی وحی کے قلمبند کرنے کے لیے میسر رہی تھی اور اس طرح قرآن شریف نہ صرف ساتھ ساتھ تحریر میں آتا گیا تھا بلکہ ساتھ ہی ساتھ اس کی موجودہ ترتیب بھی جو بعض مصالح کے ماتحت نزول کی ترتیب سے جدا رکھی گئی ہے قائم ہوتی گئی تھی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب کہ نزولِ قرآن مکمل ہو چکا تھا حضرت ابوبکر خلیفہء اول نے حضرت عمرؓ کے مشورہ سے زید بن ثابت انصاری کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب وحی رہ چکے تھے حکم فرمایا کہ وہ قرآن شریف کو ایک باقاعدہ مصحف کی صورت میں اکٹھا لکھوا کر محفوظ کر دیں۔چنانچہ زید بن ثابت نے بڑی محنت کے ساتھ ہر آیت کے متعلق زبانی اور تحریری ہر دو قسم کی پختہ شہادت مہیا کر کے اسے ایک باقاعدہ مصحف کی صورت میں اکٹھا کر دیا۔اس کے بعد جب اسلام مختلف ممالک میں پھیل گیا تو پھر حضرت عثمان خلیفہ ثالث کے حکم سے زید بن ثابت کے جمع کردہ نسخہ کے مطابق قرآن شریف کی متعدد مستند کا پیاں لکھوا کر تمام اسلامی ممالک میں بھجوا دی گئیں ہے ل : ترندی وابوداؤد مسند احمد بحوالہ مشکوۃ ابواب فضائل القرآن : فتح الباری جلد و صفحه ۱۹ وزرقانی جلد ۴ صفحه ۳۱ تا ۳۲۶ : بخاری کتاب فضائل القرآن باب کتاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم : بخاری کتاب فضائل القرآن باب جمع القرآن و فتح الباری جلد 9 صفحہ ۱۸،۱۷