سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 110
11+ بہر حال جب آپ کی عمر چار سال کی ہوئی تو حلیمہ آپ کو واپس لا کر آپ کی والدہ کے سپر د کر گئی۔یہ چار سالہ خدمت حلیمہ کی کوئی معمولی خدمت نہ تھی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو چھوٹی سے چھوٹی خدمت کو بھی فراموش نہ کرتے تھے ، چنانچہ آپ نے عمر بھر حلیمہ کی یہ خدمت یا درکھی اور ہمیشہ اس کے ساتھ نہایت اعلیٰ سلوک کیا۔چنانچہ جب ملک میں ایک دفعہ قحط پڑا اور حلیمہ مکہ میں آئی تو آپ نے اُسے چالیس بکریاں اور ایک اونٹ عطا فرمایا۔زمانہ نبوت میں وہ ایک دفعہ آئی تو آپ نے اُسے دیکھتے ہی ”میری ماں ! میری ماں !! کہتے ہوئے اُٹھ کھڑے ہوئے اور اپنے اوپر کی چادر اتار کر اُس کے نیچے بچھائی۔پھر جب ایک جنگ ( یعنی جنگِ حُنین ) میں قبیلہ ہوازن کے ہزار ہا قیدی پکڑے ہوئے آئے تو آپ نے اسی رشتہ کی خاطر ان سب کو رہا کر دیا اور ایک پائی بھی اُن قیدیوں کے فدیہ میں نہیں لی۔اور اپنی ایک رضاعی بہن کو جو ان قیدیوں میں آئی تھی انعام سے مالا مال کر کے واپس کیا۔حلیمہ اور اس کے خاوند حارث کے اسلام لانے کے متعلق اختلاف ہے، مگر راجح قول یہی ہے کہ وہ دونوں مسلمان ہو گئے تھے اور اسلام کی حالت میں فوت ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رضاعی بھائی عبد اللہ اور بہن شیما نے بھی اسلام پر وفات پائی۔والدہ کی کفالت اور سفر میثرب جب حلیمہ آپ کو آپ کی والدہ کے پاس واپس لائی تو آپ کی عمر کم و بیش چار سال کی تھی۔اس کے بعد آپ اپنی والدہ کی کفالت میں رہے۔جب آپ کی عمر چھ سال کی ہوئی تو اپنے رشتہ دار بنو نجار سے ملنے کی غرض سے آمنہ یثرب گئیں اور آپ کو بھی ساتھ لے گئیں۔اُم ایمن بھی ساتھ تھی۔ممکن ہے اس سفر میں آمنہ کو اپنے مرحوم شوہر کا مزار دیکھنے کا بھی خیال ہو۔بہر حال وہ میٹر ب گئیں اور وہاں تقریباً ایک مہینہ تک قیام کیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ زمانہ آخر عمر تک یادر ہا۔قریباً پچاس سال کے بعد جب آپ ہجرت کر کے مدینہ گئے تو آپ نے صحابہ کو وہ مکان بتایا جہاں آپ اپنی والدہ کے ساتھ ٹھہرے تھے اور وہ جگہ بتائی جہاں آپ مدینہ کے بچوں کے ساتھ مل کر کھیلا کرتے تھے اور وہ تالاب بھی دکھایا جہاں آپ نے تیر نے کی مشق کی تھی۔والدہ کی وفات قریباً ایک ماہ کے قیام کے بعد آمنہ واپس روانہ ہوئیں مگر اپنے شوہر کی طرح اُن کی موت بھی غریب الوطنی میں ہی مقدر تھی چنانچہ راستہ میں ہی بہار ہوگئیں اور مقام ل : ابن سعد ذكر مَنْ أَرْضَعَ رَسُولَ اللَّهِ : ابن ہشام ابن سعد وطبری