سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 292 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 292

292 حضرت سیدۃ النساء الی الله در جانتہا کا پیغام درویشان قادیان کے نام مکرم ملک صلاح الدین صاحب مؤلف اصحاب احمد ( مرحوم و مغفور ) تحریر کرتے ہیں: حضرت اُم المومنین ، اللہ تعالیٰ اُن کے درجات بہت ہی بلند فرمائے کے وصال سے وہ عدیم المثال خاتون ہم سے جدا ہوئیں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمت اور مثیل حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قرار دیا تھا۔اور جس کی حضرت بروز محمد ﷺ کی زوجیت میں آنے کی خبر آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ساڑھے تیرہ سوسال قبل يتزوج ویولد لہ میں دی تھی۔آپ کا محکم یقین اور ایمان آپ کی رضا بالقضاء اور آپ کی تمنا اپنی جسمانی اولا داور درویشوں کے متعلق کیا تھی وہ ذیل کے پیغام سے ظاہر ہے۔جو مکرم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوة و تبلیغ قادیان کی درخواست پر حضرت ممدوحہ نے جلسہ سالانہ ۱۹۴۸ء پر بھجوایا تھا۔بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم ” السلام عليكم ورحمته الله وبركاته مجھے آپ کی طرف سے یہ درخواست پہنچی ہے کہ میں قادیان کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر آپ کو کوئی پیغام بھجوا ؤں۔سومیرا پیغام یہی ہے کہ میں آپ سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ آپ بھی مجھے اپنی دعاؤں میں یادرکھتے ہوں گے کہ ایک دوسرے کے متعلق مومنوں کا یہی مقدم فرض مقرر کیا گیا ہے۔آپ لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ گذشتہ فسادات اور غیر معمولی حالات کے باوجود آپ کو خدا تعالیٰ نے قادیان میں ٹھہر نے اور وہاں کے مقدس مقامات کو آباد رکھنے اور خدمت بجالانے کی توفیق دے رکھی ہے۔میں یقین رکھتی ہوں کہ آپ لوگوں کی یہ خدمت خدا کے حضور مقبول ہوگی۔اور احمدیت کی تاریخ میں ہمیشہ کے لئے خاص یادگار رہے گی۔میں ۱۸۸۴ء میں بیا ہی جا کر قادیان میں آئی اور پھر خدائی مشیت کے ماتحت مجھے ۱۹۴۷ ء میں