سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 233 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 233

اہلیہ صاحبہ حضرت منشی تنظیم الرحمن صاحب 233 میرا چھوٹا لڑکا لطف الرحمن قادیان میں پیدا ہوا تھا ابھی اس کی عمر دو ماہ کی تھی کہ اس کو لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا کہ آپ اس کو اپنی گود میں لے کر اس کے لئے دعافرمائیں۔چنانچہ حضرت اماں جان نے لطف الرحمن کو گود میں لے کر دعا فرمائی۔پہلے عورتوں کے سالانہ جلسہ کا انتظام جناب شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کے مکان پر ہوتا تھا۔میرے چھوٹا لڑکا لطف الرحمن مسلمہ جس کی عمر اسوقت تین چار ماہ کی ہوگی۔بعد اختتام جلسہ میں اس کو جلسہ گاہ کی میز پر بٹھا کر کسی کام کوگئی تو کسی نے اس کو اکیلا دیکھ کر اٹھا کر دفتر میں بھجوا دیا۔میں واپس آکر جب اس کو نہ دیکھا تو بہت گھبرائی اور ڈھونڈتی ڈھونڈتی حضرت اماں جان کے پاس پہنچی۔یہ واقعہ عرض کرنے پر اظہار ناراضگی فرماتے ہوئے فرمایا کہ: بچوں کی طرف سے ایسی غفلت نہیں ہونی چاہئیے۔اگر کوئی دشمن اٹھا کر لے گیا ہوتو پھر کیا ہوگا۔مگر لڑ کا جلد ہی مل گیا۔۹۲ از اہلیہ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب میری لڑکیوں سے بھی آپ بہت محبت کرتی تھیں۔جب بھی کوئی لڑکی دوائی پلانے جاتی دوائی پی کر دعائیں دیتیں۔یہ حضرت امیر المومنین اور حضرت اماں جان کی مبارک دعاؤں ہی کی برکت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری ساری اولا د کو ہی اپنے فضلوں سے نوازا ہے حضرت اُمّم طاہر احمد کی شادی کے موقعہ پر حضرت اماں جان جب رخصت کرانے کے لئے تشریف لے جانے لگیں تو مجھے کہلا بھیجا کہ میں تمہیں ساتھ نہ لے جاؤں گی ( کیونکہ میں ان دنوں بیمار تھی) تم اپنی بیٹی زینب کو میرے ساتھ بھیج دو۔میں نے زینب کو حضرت اماں جان کے ساتھ بھیج دیا۔جب آپ تانگے میں بیٹھیں تو زینب کو اپنی گود میں بیٹھا لیا۔اور جب تک دلہن کو لے کر واپس تشریف نہ لائیں اپنے ساتھ ہی رکھا۔اور واپس آکر خود او پر آکر فرمایا کہ اپنی بیٹی کو سنبھال لو۔پیاری اماں جان کی ان مادرانہ شفقتوں کے باعث مجھے اپنے والدین کبھی اس رنگ میں یاد نہ آتے تھے کہ مجھے کوئی کمی محسوس ہو۔جب مجھے کوئی پریشانی یا ضرورت ہوتی تو بلا تکلف عرض کر دیتی۔آپ میرے لئے دعا بھی کرتیں اور ضرورت بھی پوری کر دیتیں۔۹۳ مکرم سید غلام حسین شاہ صاحب بھلوال رہتک کے محلہ قلعہ کی تاج منزل میں میری رہائش تھی تو انہیں دنوں میرے گھر لڑکا پیدا ہوا تو میری