سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 214 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 214

214 اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہمیں آپ بزرگوں کی دعاؤں کے طفیل آپ کے سائے میں رہنے کا موقع ملا ہے۔اسی وجہ سے ہم قادیان دارالامان میں آکر اپنے ایمانوں کو تازہ کرتے ہیں اور آپ کی اور حضرت مولوی صاحب (خلیفہ امسیح الاول رضی اللہ عنہ ) کی دعائیں لیتے ہیں۔میری یہ بات سن کر حضرت اُم المومنین بہت خوش ہوئیں اور تشریف لے گئیں۔۲۰ ایک دفعہ کا ذکر ہے۔کہ میں قادیان دارالامان گئی اور حضرت اُم المومنین کے دار امسیح پر جاکر حضور کے پاس بیٹھ گئی۔اتنے میں ان کے ہاں میاں ناصر آگئے۔اور میں اپنے گھر جانے کے واسطے اُٹھنے لگی۔ان دنوں ہمارا مکان دار الفضل یعنی فضل منزل قادیان میں بنا ہوا تھا۔لیکن مجھے حضرت اُم المومنین نے اٹھنے نہ دیا۔اور فرمایا کہ زینب بیٹھی رہو۔پھر حضرت اماں جان نے میاں ناصر صاحب کیلئے گرم گرم پکوڑے بازار سے منگوائے۔ان پکوڑوں میں سے مجھے بھی کافی پکوڑے اپنا مہمان سمجھ کر دیئے۔کچھ پکوڑے تو میں نے وہاں ہی بیٹھ کر کھالئے۔اور کچھ پکوڑے اپنے ساتھ حضرت اماں جان کے تبرک کے طور پر اپنے بچوں کے لئے رکھ لئے۔ازاں بعد حضرت اماں جان سے اجازت لے کر اپنے گھر فضل منزل میں واپس آگئی۔11 ایک دفعہ میں قادیان دارالامان میں حضرت اماں جان کی حضور کے مکان پر ملاقات کرنے گئی۔جب میں حضور کے گھر پہنچی۔تو حضرت اماں جان اپنے باورچی خانے میں کڑھی پکار ہے تھے اور اُس کڑھی میں انہوں نے خوب پکوڑے ڈالے ہوئے تھے۔اس وقت میری پیاری والدہ صاحبہ بھی میرے ہمراہ تھیں۔حضرت اماں جان نے ہماری مہمان نوازی کو مدنظر رکھتے ہوئے دو سچی چینی کی پلیٹوں میں اپنے دست مبارک سے پکائی ہوئی کڑھی ڈال دی۔اور ساتھ دو چپاتیاں ایک سینی میں رکھ کر ہم دونوں کے آگے وہ سینی رکھ دی۔ہم نے کہا کہ حضور نے یہ کیوں تکلیف کی۔تو آپ نے فرمایا کہ یہ تکلیف کی کونسی بات ہے۔اس وقت آپ دونوں ہماری مہمان ہیں۔مہمانوں کی کچھ تواضع کرنی اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔پھر ہم دونوں نے تھوڑا تھوڑا اُس میں سے کھایا۔تو حضرت اماں جان نے ہمارے او پر جرح کی اور فرمایا۔کہ میں تو ساری پلیٹ کھا لیتی ہوں اور پھر کھونڈ پکڑ کر سیر کرنے کے لئے چلی جاتی ہوں۔اور تم نے جوان ہو کر بہت تھوڑا کھایا ہے۔لیکن میں نے حضرت اماں جان کی خدمت میں عرض کیا کہ حضور میں نے تو ناشتہ بھی نہیں کیا ہوا تھا۔تب میں نے اتنا بھی کھا لیا۔ورنہ میں تو حضور اتنا بھی نہ کھا سکتی۔کیوں میں بہت