سیرت حضرت اماں جان — Page 15
15 حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ محمود آباد سندھ تشریف لے گئے۔حضرت اماں جان محمود آباد سے بہمراہ صاحبزادہ مرزا حمید احمد صاحب نصرت آبا دا سٹیٹ تشریف لے گئیں۔۵۹ ۲۲ مارچ ۱۹۴۷ء: سیدنا حضرت مصلح موعو د ایدہ اللہ تعالیٰ معہ اہل بیت اور حضرت سیدہ اماں جان صاحبہ سفر سندھ کے دوران ناصر آبا دسندھ تشریف لے گئے۔۱۰ یکم اپریل ۱۹۴۷ء سندھ سے قادیان مراجعت حضرت مصلح موعود معہ اہل بیت اور حضرت سیدہ اُم المومنین سندھ سے قادیان واپس تشریف لے آئے۔اس موقع پر احمد یہ چوک قادیان میں کثیر احباب نے جمع ہو کر اس قافلہ کا استقبال کیا۔11 اگست ۱۹۴۷ء ہجرت پاکستان : ۲۵ را گست ۱۹۴۷ء کو قادیان دارالامان سے احمدی مستورات کو لاہور بھجوانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔۲۵ /اگست ۱۹۴۷ ء والے قافلے میں حضرت اماں جان اور خاندان حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری خواتین میں شامل تھیں۔یہ قافلہ لاہور پہنچا۔۱۲۔۱۹۴۸ء سفر سندھ: ۱۴ فروری ۱۹۴۸ء سے ۱۹ مارچ تک سیدنا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ سندھ کے سفر پر رہے۔حضرت اماں جان صاحبہ بھی آپ کے ہمراہ تھیں۔۶۳ اکتوبر ۱۹۴۸ء: ماه اکتوبر ۱۹۴۸ء کے آخر تک ۵۳۹ جن احباب و خواتین نے وادی غیر ذی وزرع ربوہ میں رہائش کے لئے اپنی رقوم پیش کیں۔ان میں حضرت اماں جان کا نام بھی شامل تھا۔۶۴ ۲۱ رمئی ۱۹۴۹ء کوئٹہ میں : ۲۱ رمئی ۱۹۴۹ء کو حضرت اُم المومنین ، حضرت اُم ناصر احمد ، حضرت اُم وسیم احمد اور صاحبزادہ مرزا رفیق احمد صاحب پاکستان میل کے ذریعہ کو ئٹہ تشریف لے گئے۔۲۵ ۱۳ کتوبر ۱۹۴۹ء مسجد مبارک کا سنگ بنیاد ۳ اکتوبر ۱۹۴۹ء کو سید نا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بعد از نماز عصر مسجد مبارک ربوہ کا