سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 122 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 122

122 اور ادھر اُدھر پوچھ رہی تھی۔آخر کسی دوست نے بتایا کہ عبداللہ خاں وہ بیٹھا ہے میں نے سلام پھیرا تو اس نے مجھ سے کہا کہ اماں جان تمہارا انتظار کر رہی ہیں۔اماں جان کی اس بے اختیار محبت و شفقت کا خیال کر کے میں آبدیدہ ہو گیا۔میں حاضر ہوا تو مجھے دیکھ کر بہت دعائیں دیں۔ٹانگ کے متعلق تفصیلاً دریافت فرمایا اور پھر فرمایا کہ تم میرے سامنے چلو اور میں دیکھوں۔میں نے چل کر دکھایا بہت ہی خوش ہوئیں۔اللہ تعالیٰ کا شکر فرمایا اور مجھے دعائیں دیتی رہیں۔پھر دریافت فرمایا کہ میاں منصور اور تم اکٹھے آئے تھے وہ کیوں نہیں پہنچے۔میں نے ان کے متعلق تفصیلات بتلائیں۔اس کے بعد اجازت حاصل کر کے یہ عاجز سید نا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خدمت میں حاضر ہونے کیلئے آگیا۔مکرم چودھری صاحب نے فرمایا کہ اس وقت کی کیفیت اور لذت سے کچھ میں ہی واقف ہوں۔اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ توفیق سے میں نے ہمیشہ ہر نماز میں حضرت اماں جان کے لئے دعا کی اور جب تک زندہ ہوں انشاء اللہ العزیز اپنی اماں جان رضی اللہ عنہا کی بلندی درجات کے لئے دعا کرتا رہوں گا۔و ماتوفيقي إلا بالله العلى العظيم۔اللهم ارفع درجاتها في جنة الاعلى آمین !