سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 284 of 315

سیرت طیبہ — Page 284

۲۸۴ حاصل نہیں کہ وہ خدائی اذن کے بغیر کوئی معجزہ دکھائے (سورۂ مومن آیت ۷۹ ) اور نہ ہی نبیوں کی یہ شان ہے کہ وہ نعوذ باللہ مداریوں کی طرح تماشہ دکھاتے پھریں۔مگر یہ بھی خدا ہی کی سنت ہے کہ بعض اوقات وہ اپنے خاص پیاروں اور مقبولوں کی خاطر مومنوں کے ایمان میں تازگی پیدا کرنے یا ان کے عرفان میں زیادتی کا رستہ کھولنے کے لئے اس قسم کے خارق عادت نشانات دکھاتا ہے کہ خدا کے اذن کے ساتھ ان کی طرف سے صرف اشارہ ہونے پر یا محض ہاتھ کے چھو جانے سے غیر معمولی نتائج پیدا ہو جاتے ہیں مگر جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہ طاقت کسی نبی یا رسول کو مستقل طور پر حاصل نہیں ہوتی بلکہ صرف استثنائی طور پر وقتی صورت میں خدا کی طرف سے ودیعت کی جاتی ہے۔لیکن چونکہ ایسے اقتداری معجزات کی مفصل تشریح میری گزشتہ سال کی تقریر میں گزر چکی ہے ( در مکنون صفحہ ۳۷ تا ۴۳) اس لئے اس جگہ اس کے متعلق زیادہ بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔یہاں میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی کے صرف ایک دو واقعات یسے بیان کرتا ہوں کہ جب گھر میں کھانا تھوڑا تھا اور اچانک مہمان بہت زیادہ آگئے اور منتظمین کو فکر پیدا ہوا تو حضرت مسیح موعود کے دم کی برکت سے یہ تھوڑا سا کھانا ہی كثير التعداد مہمانوں کے لئے کافی ہو گیا۔میاں عبد اللہ صاحب سنوری نے جو حضرت مسیح موعود کے بہت مخلص اور بڑے قدیم صحابی تھے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چند مہمانوں کی دعوت کی مگر عین اس وقت جبکہ کھانا کھانے کا وقت آیا زیادہ مہمان آگئے