سیرت طیبہ — Page 246
۲۴۶ تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور پھولے گا اور کوئی نہیں جو اُس کو روک سکے۔“ (تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۶، ۶۷) یہ عظیم الشان نتائج خدا کے فضل سے حضرت مسیح موعود کی دردمندانہ دعاؤں اور جماعت احمدیہ کی دن رات کی والہانہ تبلیغ اور اسلام کے لئے ان کی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کے نتیجہ میں پیدا ہور ہے ہیں اور پیدا ہوتے چلے جائیں گے تاوقتیکہ اسلام کے کامل غلبہ کا دن آ جائے اور دنیا پر ظاہر ہو جائے کہ فتح و ظفر کی کلید خدا کے ہاتھ میں ہے اور یہ کہ اسلام کو اپنی اشاعت کے لئے کسی جبر واکراہ کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنے غیر معمولی حسن و جمال اور اپنی زبر دست روحانی قوت اور مسیح محمدی کی بے نظیر جمالی کشش کے زور سے دنیا کو فتح کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور اسی آئینہ جمال کو میں انشاء اللہ اپنے اس مضمون میں بیان کرنے کی کوشش کروں گا۔وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ الْعَظِيمِ - (۵) حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ ۱۳ رفروری ۱۸۳۵ء کو جمعہ کے دن قادیان میں پیدا ہوئے۔یہ سکھوں کا زمانہ اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حکومت کے آخری ایام تھے۔اس کے بعد ۱۸۷۶ء میں آپ کے والد حضرت مرزا غلام مرتضیٰ صاحب کی وفات ہوئی۔اور گو اس سے پہلے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر وحی و