سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 112 of 315

سیرت طیبہ — Page 112

۱۱۲ ان سے خدا کے کام سبھی معجزانہ ہیں یہ اس لئے کہ عاشق یار یگانہ ہیں ان کو خدا نے غیروں سے بخشا ہے امتیاز ان کے لئے نشاں کو دکھاتا ہے کارساز جب دشمنوں کے ہاتھ سے وہ تنگ آتے ہیں جب بد شعار لوگ انہیں کچھ ستاتے ہیں جب ان کے مارنے کے لئے چال چلتے ہیں جب ان سے جنگ کرنے کو باہر نکلتے ہیں تب وہ خدائے پاک نشاں کو دکھاتا ہے غیروں پہ اپنا رعب نشاں سے جماتا ہے کہتا ہے یہ تو بندہ عالی جناب ہے مجھ سے لڑو اگر تمہیں لڑنے کی تاب ہے براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۱۶) حضرت مسیح موعود کے خلاف دشمنوں نے سنگین مقدمات بنائے۔آپ کو قتل کرنے اور کرانے کی سازشیں کیں حکومت کو آپ کے خلاف اکسا اکسا کر آپ پر عرصہ عافیت تنگ کرنے کی سیکیمیں بنا ئیں۔آپ کی ترقی اور غلبہ کی پیشگوئیوں کے اثر کو مٹانے کے لئے آپ کے متعلق بالمقابل ہلاکت کی پیش خبریاں سنائیں آپ کو اپنے خدا داد مشن میں ناکام بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔آپ کے ماننے والوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھائے مگر ہر مصیبت کے وقت آپ کا اور آپ کی جماعتوں کا