سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 1 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 1

هو بسم الله الرحمن الرحيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ اصر ہم قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرتے ہیں اور اُس کی رضا کی جستجو کرتے ہیں لمصل ( أصلح الموعود ) سیرت طیبہ محبوب کبریا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس کی تعریف خداوند کریم نے خود بیان فرمائی ہے کہ آپ مومنوں کے لئے رؤف ، رحیم ہیں۔تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں اور نبیوں کے سردار ہونے کے ساتھ سراج منیر بھی ہیں۔جیسا که مندرجہ ذیل آیات میں ذکر موجود ہے۔بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُفٌ رَّحِيمٌ (التوبه : ۱۲۸) مومنوں کے ساتھ محبت کرنے والا ( اور ) بہت کرم کرنے والا رحمة للعلمين 0 ( انبیاء : ۱۰۸) دنیا کے لئے رحمت خاتم النبيين ( الاحزاب: ۴۱) نبیوں کی مہر سِرَاجًا منيراه (الاحزاب :۴۷) چمکتا ہوا سورج خدائے ذوالجلال کی محبوبیت کا اظہار مندرجہ ذیل آیات وحدیث میں پایا جاتا ہے