سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 51 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 51

اس آواز کو پہنچاؤں غرض پہلے دن ہی اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں کلمہ شہادت کو پوشیدہ رکھ دیا تھا۔اور بتا دیا تھا کہ تو اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا ہے دنیا میں یہ اعلان کر کہ تو خدا تعالیٰ کا رسول ہے تیرا نظریہ ربوبیت الہی ہی سچا نظریہ ہے اور اس کلام کو دنیا تک پہنچانا تیرا فرض ہے۔66 ووو ( تفسیر کبیر جلد نهم صفحه ۲۵۳) دوسرے معنی اس آیت کے یہ ہیں کہ : اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَق تو اس خدا کا نام لے کر پڑھ جس نے مخلوق کو پیدا کیا ہے یعنی اُس کی اس صفت کو جو پیدائش عالم کا موجب ہے اپنی مدد کے لئے بلا اور اُس سے کہہ کہ يَارَبِّ الَّذِي خَلَقْتَ الْخَلْقَ اے میرے رب اگر تو نے مخلوق کو اُس کمال کے لئے پیدا کیا ہے جس کے ظہور کا مجھ سے واسطہ ہے تو پھر اُس مقصد کو پورا کر جس کے لئے تو نے مجھے دنیا میں کھڑا کیا ہے گویا علاوہ پبلک میں اپنی رسالت کا ملہ کا اعلان کرنے کے اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی ہدایت دیتا ہے کہ جب تو ہم سے اپنی ترقی کے لئے دعا مانگنے لگے تو ہمیشہ اس طرح مانگ کہ اے خدا جس نے تمام مخلوق کو اس دن کے لئے پیدا کیا تھا میں تجھے تیری اس صفت خلق کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ جب اس دن کے لئے تو نے ساری دنیا کو پیدا کیا تھا اور اس قدر دیر سے تیرا یہ ارادہ تھا جواب پورا ہونے لگا ہے تو اب اس وقت میری خاص مدد فرما اور میرے اعلان نبوت میں برکت ڈال۔غرض ادھر پبلک میں یہ اعلان کر کہ جس مقصد کے لئے مجھے بھیجا گیا ہے وہ معمولی نہیں بلکہ جس دن سے دنیا پیدا ہوئی ہے اُسی دن سے یہ مقصد اللہ تعالیٰ کے مد نظر تھا۔اُدھر خدا سے یہ دعا مانگ کہ جس مقصد کے لئے تو نے مجھے کھڑا کیا ہے اس میں مجھے کامیابی عطا فر ما کیونکہ اگر مجھے اپنے مقصد میں ناکامی ہوئی توسلسلہ مخلوق کا مقصد حقیقی باطل ہو جائے گا اس لئے میں تجھے اُسی صفت کا واسطہ دے کر کہتا ہوں جو مخلوق کی پیدائش کا باعث ہوئی کہ تو مجھے کامیاب کر۔مجھے ناکامی سے بچا کیونکہ میری ناکامی میں تمام مخلوق کی ناکامی ہے۔اس طرح ایک طرف اللہ تعالیٰ نے اُس پیغام کی عظمت کو ظاہر کر دیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ نازل ہوا تھا اور دوسری طرف دعا کی قبولیت کا ایک لطیف 51