سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 43
اس کتاب ( یعنی قرآن ( میں سے جو کچھ تیری طرف وحی کیا جاتا ہے اُسے پڑھ۔(العنکبوت : ۴۶ تفسیر صغیر صفحہ ۶۵۸) تَبْرَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَلَمِيْنَ نَذِيرًا۔ترجمہ: وہ ذات بڑی برکت والی ہے جس نے فرقان اپنے بندے پر اتارا ہے تا کہ سب جہانوں کے لئے ہوشیار کرنے والا بنے۔(الفرقان: ۲ تفسیر صغیر صفحہ ۵۸۴) ط - يَأَيُّهَا الْمُدَّثِرُه ثُمَّ فَأَنْذِرُ ترجمہ: اے بارانی کوٹ پہن کر کھڑے ہونے والے، کھڑا ہو جا اور دور دور جاکے لوگوں کو ہوشیار کر۔(المدثر : ۲ تا ۳ تفسیر صغیر صفحه ۹۷۹) ع - وَأَنْذِرُ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ ترجمہ: اور تو سب سے پہلے ) اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرا۔(الشعراء:۲۱۵ تفسیر صغیر صفحه ۶۱۴ ) - عْ فَذَكِّرُ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرَه ترجمہ: پس نصیحت کر کہ تو تو صرف نصیحت کرنے والا ہے۔(الغاشیہ:۲۲ تفسیر صغیر صفحه ۱۰۳۲) ف - فَلِذَلِكَ فَادْعُ وَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتُ ترجمہ: پس ( تو اسی دین کی طرف ) لوگوں کو پکار اور تو (اسی طرح دین پر ) استقلال سے قائم رہ جس طرح تجھے کہا گیا ہے۔(الشوری:۱۶ تفسیر صغیر صفحہ ۸۰۱) 43 لله