سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 37 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 37

(لد) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت، ایمانداری اور اخلاق فاضلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدیق اور امین ہونا تو اس سے قبل پیش کیا جا چکا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے خدا نے آپ کو سند خوشنودی عطا فرما دی کہ اے ہمارے محبوب انگ لَعَلٰی خُلُقٍ عَظِیم (القلم: ۵) یقینا یقینا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی وہ دنیا کی سب سے عظیم المرتبت شخصیت ہیں جو اپنے اخلاق فاضلہ اور اخلاق کریمانہ میں دنیا کے ہر انسان سے سبقت لے گئے ہیں آپ کے اخلاق فاضلہ کی عظمت کی خدا تعالیٰ بھی تعریف کرتا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم اخلاق کو پیار و محبت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِیم اس کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ خدائے ذوالجلال نے قرآن حکیم میں جن جن اخلاق حسنہ کو اپنانے کا حکم دیا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہایت احسن طریقہ سے اپنے پیارے رب کے احکام کو عملی جامہ پہنایا اور ایک دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ ایک انسان بھی ایسے عظیم اخلاق کا مالک ہوسکتا ہے۔اس جدید مادی دنیا میں بھی ایک غیر قوم کے شخص نے دنیا کے ۱۰۱ بڑے انسان کتاب میں ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہلے نمبر پر رکھا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے افضل انسان قرار دیا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت 37