سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 6
خدا تو نہیں کہہ سکوں یہ کہتا ہوں کہ اس کے مرتبہ دانی میں ہے خدا دانی ) حضرت مرزا غلام احمد قادیانی اپنی تحریروں کی رو سے، جلد اوّل صفحہ ۴۳۳ - ۴۳۴، مرتبه سید داؤ د احمد مطبوعه نظارت اشاعت ربوه صفحه ۴۳۳، ۴۳۴) اسی طرح حضرت مسیح موعود اپنے فارسی کلام میں آپ کی افضلیت اور جامعیت کا تذکرہ فرماتے ہیں: صد ہزاراں یوسفے بینم دریں چاہ ذقن وآں مسیح ناصری شد از دم او بے شمار تاجدار ہفت کشور آفتاب شرق و غرب بادشاہ ملک و ملت ملجاء ہر خاکسار آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۷) یعنی ہمارے پیارے آقا وسرور کائنات سید الانبیاء، خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس قدر بلند مرتبہ اور عظیم شان رکھتے ہیں کہ آپ کی ذات والا صفات میں لاکھوں ( یوسف علیہ السلام جیسے ) نبیوں کے کمالات پائے جاتے ہیں اور آپ کی قوت قدسی اتنی بلند ہے کہ آپ کے انفاخ قدسیہ سے ان گنت اور بے شمار مسیح ناصری جیسے انبیاء پیدا ہوئے اور ہوتے رہیں گے۔(جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيل (عوالی اللئالی العزيزية جلد ۴ مطبوعه ۱۹۸۵ء تم - ایران ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب جہانوں کے تاجدار ہیں اور مشرق و مغرب کے آفتاب ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملک اور ملت کے بادشاہ ہیں اور ہر خاکسار کے طلباء و ماوی ہیں۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔عرش بریں سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدائے ذوالجلال نے سب سے بڑا اعزاز یہ عطا فر مایا کہ رب العالمین قادر و توانا خدا تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمۃ للعالمین کی 6