چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 87
87 امام مہدی کا زمانہ پیدائش امام مہدی کا زمانہ پیدائش اور بزرگان سلف کے اندازے: 1۔حضرت علامہ عبدالوہاب شعرانی نے الیواقیت والجواهر (مطبوع مصر 1305ھ) میں امام مہدی کے ظاہر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے اُن کا سن پیدائش 255 سال بعد از ایک ہزار سال لکھا ہے۔یعنی 1255 اُن کی ولادت کا زمانہ ہے۔مزید فرماتے ہیں کہ ظہور مہدی ، دقبال اور ابنِ مریم علامات قیامت میں سے ہیں۔پھر لکھتے ہیں کہ شیخ تقی الدین بن ابی المنصور نے اپنا عقیدہ یہ بیان کیا ہے کہ اُس ”یوم کے آخری سو سال میں یہ نشان ظاہر ہوں گے جس کا آنحضرت ﷺ نے حدیث ان صَلَحَتْ أُمَّتِي فَلَهَا يَوْمٌ میں وعدہ فرمایا ہے۔موصوف اس حدیث کی تشریح کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آنحضور کی مراد یہ تھی کہ ایک ہزار سال کے بعد دینِ اسلام اضمحلال کا شکار ہو جائے گا اور یہ کمزوری کا دور 1130 سے ہوگا۔اُس وقت سے مہدی کا انتظار کرنا چاہیے۔امام مہدی حسن عسکری کی اولاد سے ہوں گے اور اُن کی ولادت ایک ہزار 255 سال بعد وسط شعبان میں ہوگی۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 24: الیواقیت والجواہر الجزء الاول، صفحہ 561-562۔داراحیاء التراث العربی، بیروت لبنان