چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 258 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 258

258 دعوی مسیح و مهدی منکر دین مسیح موعود کیلئے لمحہ فکریہ! بالآخر طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ نصوص قرآنیہ، ارشادات نبویہ اور اولیائے کرام و بزرگان اسلام کے رویا و کشوف اور علمائے عظام کے مستند حوالوں کے باوجود عین وقت پر آنے والے اس مسیح موعود کا آخر انکار کیوں کیا جا رہا ہے۔حتی کہ بڑے بڑے علماء اس کے منکر ہیں۔تو یا درکھنا چاہیے کہ جس طرح ہمیشہ خدا کے فرستادوں کا انکار ہوتا آیا ہے، جیسا کہ فرمایا: - وَكَذَلِكَ جَعَلْنَا فِي كُلِّ قَرْيَةٍ أَكَابِرَ مُجْرِمِيهَا لِيَمُكُرُوا فِيهَا (الانعام 124) مسیح موعود کا انکار بھی اس کی صداقت کی ایک اور نشانی اور زبردست دلیل ہے کیونکہ بزرگانِ سلف نے خدا سے علم پا کر یہ بھی لکھا تھا کہ مہدی کا انکار کیا جائے گا۔جیسا کہ صاحب کشوف حضرت علامہ ابن عربی نے پیشگوئی فرمائی کہ:- ” جب مہدی ظاہر ہوں گے تو اُن کے خاص دشمن صرف فقہاء ہوں گے۔“ ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 72: فتوحات مکیہ جزء الثالث صفحہ 328۔داراحیاء التراث العربی بیروت لبنان اسی طرح حج الکرامہ میں نواب صدیق حسن خان صاحب نے بھی اس کی تائید میں لکھا کہ :- ” مہدی کی سخت مخالفت ہو گی اور علمائے وقت ان پر دجال کا فتویٰ دیں گے۔“ ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 73 : حجج الکرامہ صفحہ 363 مطبع شاہجہانی بھوپال مکتوبات مجد دالف ثانی شیخ احمد سر ہندی میں ذکر ہے کہ علماء عیسی علیہ السلام کے بعض دقیق مسائل اور لطیف تشریحات کے باعث ان کا انکار کریں گے۔ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 74 : مکتوبات امام ربانی مترجم دفتر دوم مکتوب 55 صفحہ 195 - مترجم قاضی عالم الدین نقشبندی مطبع عرفان افضل پریس لاہور