چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 145
145 زمانہ مہدی کی الہامی شہادات زمانہ مہدی کی الہامی شہادات حضرت نعمت اللہ شاہ ولی کی گواہی حضرت نعمت اللہ شاہ ولی (متوفی 560ھ) ہندوستان کے ایک صاحب کشف بزرگ تھے۔آپ اپنے ایک قصیدہ میں امام مہدی کے ظہور کی خبر دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔باش نعمت اسرار مکن فاش خاموش در سال "کنت کنض باشد چنیں زمانہ یعنی کنت کنض“ (جس کے اعداد 1240 بنتے ہیں ) وہ زمانہ ہے جس میں امام مہدی نے ظاہر ہونا ہے۔تاریخ بلوچستان مطبوعہ 1907ء میں آپ کا ایک قصیدہ درج ہے۔اس میں مہدی کا سن ظہور 1288 بتلایا گیا ہے جو تیرھویں صدی کا آخر اور چودھویں کا سر ہے۔فرماتے ہیں:۔-1- در هزار و دو صد هشتاد هشت آں شاہ دین مهدی آخر زماں اندر جہاں پیدا شود یعنی 1288 میں وہ شاہ دین مہدی آخر زماں دنیا میں ظاہر ہوں گے۔(حضرت بانی جماعت احمدیہ 1290ھ میں مامور ہوئے ) اسی قصیدہ کا ایک اور شعر ہے:۔2 غ ش چوں گذشت از سر سال العجب کاروبار می بینم جب غ اورش کے اعداد ( 1000+300=1300) گذر جائیں گے تو میں عجیب نشان رونما ہوتے دیکھ رہا ہوں۔( 1311ھ میں حضرت بانی جماعت احمدیہ کے دعوئی مہدی کے بعد چاند سورج کو رمضان میں گرہن ہوا۔) ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 45: تاریخ بلوچستان صفحه 613-614 سنگ میل پبلی کیشنز، چوک اردو بازار لاہور