چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 139 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 139

139 چاند و سورج گرہن حدیث چاند سورج گرہن پر اعتراضات کے جواب: اعتراض نمبر 1: بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ حدیث مرفوع متصل نہیں ہے حضرت امام محمد باقر بن حضرت علی زین العابدین کا قول ہے۔جواب: خانوادہ اہل بیت رسول کے چشم و چراغ حضرت امام حسین کے پوتے حضرت امام محمد باقر بن حضرت علی زین العابدین خود فرماتے ہیں کہ :۔میں جب بھی کوئی حدیث بغیر سند بیان کرتا ہوں تو اس کی سند اس طرح ہوتی ہے کہ مجھ سے میرے پدر بزرگوار حضرت امام زین العابدین نے بیان کیا اور ان سے میرے جد نامدار امام حسین نے اور ان سے ان کے جد امجد جناب رسالت مآب الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور آپ ﷺ سے جبرائیل امین نے بیان کیا اور ان سے خداوند عالم نے ارشاد فرمایا۔“ ملاحظہ ہو عکس حوالہ نمبر 42: بحارالانوار جلد 4 ص 71 - محفوظ بک ایجنسی مارٹن روڈ کراچی امر واقعہ یہ ہے کہ اہل بیت رسول کی عظمت اور سچائی اور راستبازی کی وجہ سے کوئی ان سے سند کا تقاضا نہیں کرتا تھا۔