چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 111
111 چاند وسورج گرہن میں سے درمیانہ دن یعنی ماہ رمضان کی اٹھائیسویں تاریخ ہے۔اس کے بعد حضرت خواجہ صاحب نے فرمایا کہ بے شک حدیث شریف کے معنی اس طرح ہیں جس طرح حضرت مرزا صاحب نے بیان فرمائے۔کیونکہ چاند گرہن ہمیشہ مہینہ کی تیرہ ، چودہ ، پندرہ تاریخ میں واقع ہوتا ہے اور سورج گرہن ہمیشہ مہینہ کی ستائیس، اٹھائیس انتیس تاریخ میں واقع ہوتا ہے۔پس چاند گرہن 16اپریل 1894 کو واقع ہوا۔اور وہ رمضان کی 13 تاریخ کو جو چاند گرہن کی راتوں میں سے پہلی ن ہے، کو واقع ہوا اور سورج گرہن ،سورج کو گرہن لگنے کے دنوں میں سے درمیانے دن وقوع پذیر ہوا۔“ ملاحظہ ہو کس حوالہ نمبر 32: اشارات فریدی فارسی مقبوس نمبر 27 صفحہ 71-72