چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 105
105 چاند و سورج گرہن حدیث چاند سورج گرہن کی تائیدی شہادات احوال الآخرت موسوم به اقوال الآخرۃ میں چاند سورج گرہن کا ذکر : اسی طرح ایک اور بزرگ مفتی غلام سرور ( متوفی : 1307ھ) نے بھی احوال الآخرت موسوم به اقوال الآخرت صفحہ 16 میں یہ شعر لکھا ہے:۔بہت قریب ظہور مہدی وی سمجھو نال یقینے چن سورج دو ہیں گرہ جاسن وچ رمضان مہینے صوفی بزرگ و ماہر اہل نجوم عبدالعزیز پر ہاڑوی ملتان کے ایک عالم صوفی بزرگ، ماہر علم نجوم عبدالعزیز پر ہاڑوی (متوفی: 1239ھ) کا زمانہ مہدی میں چاند سورج گرہن کے بارہ میں ایک شعر ہے:۔در سن ” غاشی" ( 1 1 3 1 ھ) ہجری دو قران خواهد بود از پئے مہدی , دجال نشان خواهد بود کہ سال ” ناشی میں جس کے اعداد 1311 ہیں دو ا کٹھے گرہن ہوں گے جو مہدی اور دقبال کے ظہور کیلئے نشان ہوں گے۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 205 ایڈیشن 2008) ” غاشی“ کے اعداد بحساب جمل: غ ۱ ش ی ٹوٹل 1 10 300 1000 1311 ملتان کے ایک غیر احمدی دوست مکرم احمد خان خاکوانی افغانی نے 4 رمضان 1324ھ میں حضرت بانی جماعت احمدیہ کی زندگی میں اسکے بارے حلفیہ گواہی دیتے ہوئے لکھا:۔میں حلفا خداوند کریم کی قسم کھا کر کے یہ شہادت لکھتا ہوں کہ میں 1290ھ سے بھی پہلے شیعہ صاحبان ساکنان ملتان سے سنا کرتا تھا جس کو شیعہ صاحبان بڑے شد و مد سے اپنے امام علیہ السلام مهدی موعود کے ظاہر ہونے کی تصدیق میں