سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 205 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 205

مصنف کا تعارف محمد ارشد احمدی کینیا ( مشرقی افریقہ ) میں 1952 ء میں پیدا ہوئے۔اپنی تعلیم مکمل کرنے کی غرض سے آپ پندرہ سال کی عمر میں برطانیہ تشریف لائے۔مشرقی افریقہ میں ایشین لوگوں کے 1960ء کی دہائی کے آخر میں انخلاء کے وقت جب آپ کے والدین بھی برطانیہ ہجرت کر آئے تو پھر آپ نے یہاں مستقل سکونت اختیار کر لی۔محمد ارشد احمدی جماعت احمدیہ برطانیہ کے معروف رکن ہیں۔آپ نے جماعت احمدیہ کی انتظامیہ میں مختلف عہدوں پر کام کیا ہے اور تادم تحریر آپ نیشنل سیکرٹری اشاعت ہیں۔آپ نے بہت سی میراتھن واکس میں بطور منتظم کام کیا ہے۔ایک سائیکل میراتھن کے انتظام میں بھی آپ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جس میں برطانیہ کی جملہ چیریٹیز کے لئے ہزاروں پاؤنڈز اکٹھے کئے گئے تھے بشمول امپیر کل کینسر ریسرچ اور گریٹ اور منڈسٹریٹ ہاسپیٹل۔ارشد احمدی کو بین المذاہب مطالعہ میں ہمیشہ سے رغبت رہی ہے۔مغربی تہذیب میں مسلمانوں کے مدغم ہونے کے موضوع پر آپ نے مختلف مواقع پرلیکچر دئے ہیں۔گذشتہ کئی سالوں سے آپ اسلام، نصرانیت اور یہودیت پر ریسرچ کرتے آرہے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے رسوائے زمانہ کتاب The Stanic Verses کا دندان شکن جواب لکھنے میں اپنا وقت صرف کیا ہے۔پیشہ کے لحاظ سے آپ فارما سوٹیکل انڈسٹری میں بطور کنسلٹنٹ کام کرتے آ رہے ہیں۔آپ کے تین بچے ہیں۔آپ زبر دست کھلاڑی ہیں خاص طور پر ہا کی سکواش اور ٹینس کی کھیلوں میں آپ کی دلچپسی زیادہ ہے۔205