سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 13 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 13

بغیر مفاہمت کے رنگ میں پیش کیا جائے۔ادی سٹینک ورسز ' کو اس کے سیاق و سباق میں پیش کر کے مسلمانوں کو ان کے مجروح جذبات سے عقلمندانہ اور ذمہ دارانہ طریق پر نپٹنے میں مدد دی گئی ہے۔مذہبی معاملات میں ایک انچ بھی چھوڑے بغیر مفاہمت کا پل تعمیر کرنے کی یہ کتاب عمدہ کوشش کرتی ہے۔یہ کتاب اس طرح سے مذہب اسلام کا اصلی چہرہ پیش کر کے اہل مغرب کے شبہات و تفکرات کو کم کرنے اور اس دین کے پیروکاروں کے خلاف عناد کی آگ کو کم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ کتاب ہر مکتب فکر کے لوگوں کے لئے مثبت مواد کی حامل ہے خواہ ان کا تعلق مشرق سے ہویا مغرب سے،خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم۔اس لحاظ سے زیر نظر کتاب قابل قدر ہے اور امید کی جاتی ہے کہ یہ پورے ذوق و شوق سے پڑھی جائے گی۔ولید احمد لندن 1996ء 13