حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 29 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 29

29 29 ملتان آپ کی تیسری بیٹی سیدہ بشری بیگم صاحبہ بیگم میجر سید سعید احمد صاحب لاہور۔لجنہ اماء اللہ لاہور کی صدر رہیں۔میر مسعود احمد صاحب مبلغ سلسلہ اور وکیل صد سالہ جو بلی فنڈ تھے۔آپ بھی وفات پاچکے ہیں۔مکرم میر محمود احمد صاحب ناصر پرنسپل جامعہ احمدیہ ہیں۔مکرمہ سیدہ آنسه بیگم صاحبہ بیگم قاضی شوکت محمود مرحوم امریکہ میں ہیں۔آپ کے صاحبزادے سید محمود احمد صاحب ناصر اپنی والدہ کے متعلق لکھتے ہیں:۔”ہمارے متعلق جو ان کی بلند توقعات تھیں ان کا اظہار امی جان کے ایک خط سے ہوتا ہے جو انہوں نے ابا جان کو قادیان میں بھوانی سے غالباً 1940ء میں لکھا تھا۔اس میں تحریر فرماتی ہیں۔“ دم افسوس تو یہ ہے کہ جو پڑھا تھا وہ بھی ضائع کر دیا نہ دینی نہ دنیاوی کوئی فائدہ نہ اٹھایا۔خدا نے خدمت دین کی توفیق دی تھی۔اپنی بدقسمتی سے یونہی وقت ضائع کر دیا اور یہ بھی نفس کا دھوکا ہے۔اگر اب بھی صحت کا خیال رکھوں تو کچھ نہ کچھ کیا بلکہ بہت کچھ کر سکتی ہوں۔آئندہ کیلئے میری اولاد کو نصیحت ہے کہ نہ تو صحت کو ضائع کریں اور نہ وقت کو ضائع کریں۔اگر صحت ہوگی تو خدمت دین بھی کر سکیں گے۔ورنہ سر پر ہاتھ رکھ کر پچھتائیں گے۔مجھے سے عبرت حاصل کریں۔