سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 801 of 900

سیر روحانی — Page 801

۸۰۱ دونوں ملکوں کو انہوں نے تباہ کر کے رکھ دیا اور اس طرح قرآن کریم میں جو آئندہ زمانہ کی تاریخ بیان کی گئی تھی وہ حقیقت بن کر ظاہر ہو گئی۔یا جوج ماجوج کے متعلق پیشگوئی اس کی مثال میں ایک اور پیشگوئی بھی بیان کی جاسکتی ہے اور وہ یا جوج ماجوج کے متعلق ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ آخری زمانہ میں یا جوج اور ماجوج غالب آجائینگے اور ساری دنیا پر چھا جائیں گے۔جس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں ظاہر ہوئے اُس وقت یورپ بالکل وحشی تھا اور اس کے باشندے کھا لیں پہنا کرتے تھے لیکن آج دیکھو ان کی حکومت کس قدر بڑھ گئی ہے اور وہ رکس طرح ساری دنیا پر غالب آگئے ہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ اس کے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے فرماتا ہے وَحَرَامٌ عَلى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ ۵۲ یعنی ہر ایک بستی جسے ہم نے ہلاک کیا ہے اُس کے لئے فیصلہ کر دیا گیا ہے کہ اُس کے بسنے والے کوٹ کر اس دنیا میں نہیں آئیں گے یہاں تک کہ جب یا جوج اور ماجوج کے لئے دروازہ کھول دیا جائیگا اور وہ ہر پہاڑی اور ہر سمندر کی لہر پر سے پھلانگتے ہوئے ساری دنیا میں پھیل جائیں گے تو اُس وقت مُردہ قوموں میں بھی بیداری پیدا ہو جائے گی اور اُن میں بھی زندگی کی حرکت پیدا ہونے لگ جائے گی۔اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں یا جوج اور ماجوج جس سے مراد روس اور انگلستان ہیں ، ساری دنیا پر چھا جائیں گے اور یہ دونوں قومیں سمندر کی لہروں پر سے ہوتے ہوئے اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے پھاندتے ہوئے ساری دنیا میں پھیل جائیں گی۔قرآن کریم نے حدب کا لفظ استعمال کیا ہے اور عربی زبان میں حدب کے معنے اونچے ٹیلوں کے بھی ہیں اور موج کے بھی ہیں۔۵۳ گویا اس آیت میں یہ اشارہ کیا گیا ہے کہ یہ قو میں سمندر میں سے ہوتے ہوئے بھی ساری دنیا میں پھیل جائیں گی اور پہاڑوں سے بھی آئیں گی اور دنیا میں پھیل جائیں گی۔چنانچہ روس پہاڑوں پر سے ہو کر چین پر قابض ہو گیا اور انگریز اور امریکہ سمندر سے آ رہے ہیں اور اس تاریخ کو جو قرآن کریم نے آئندہ زمانہ کی بیان کی تھی پورا کر رہے ہیں۔فلسطین پر یہود کے قبضہ کی پیشگوئی اسی طرح قرآن کریم نے بنی اسرائیل کے متعلق واقعات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ