سیر روحانی — Page 731
۷۳۱ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ (11) ( تقریر فرموده مورخه ۲۸ دسمبر ۱۹۵۷ء بر موقع جلسہ سالانہ ربوہ ) عالم روحانی کے لنگر خانے تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: - دنیوی لنگر خانوں کے نقائص پندرھویں چیز جو ۱۹۳۸ء کے سفر دکن میں میں نے دیکھی اور جس نے میرے دل کو متاثر کیا وہ شاہی لنگر خانے تھے جو غرباء کیلئے جاری کئے گئے تھے۔میں نے دیکھا کہ بادشاہوں کے محلات کے ساتھ ہی غریبوں کے لئے لنگر بنائے گئے تھے تا کہ وہ بھو کے نہ رہیں اور صبح وشام وہاں سے کھانا حاصل کر کے اپنا اور اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔میرے لئے یہ بات بڑی خوشی کا موجب ہوئی اور مجھے اُن کے انتظام کی تعریف کرنی پڑی لیکن جب میں نے سوچا اور غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ بادشاہوں نے یہ لنگر تو جاری کر دیئے تھے لیکن غریب اُن سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے تھے۔اکثر امراء یا اوسط درجہ کے لوگ اُن کو دھکے دیکر پیچھے ہٹا دیتے تھے اور خوراک خود استعمال کر لیتے تھے۔دوسرے میں نے دیکھا کہ ان لنگر خانوں میں جو لانگری مقرر ہوتے تھے بعض دفعہ وہ جنس خود اُڑا لیتے تھے اور بادشاہ کی لنگر جاری کرنے کی خواہش خاک میں مل جاتی تھی۔لیکن اس کے مقابلہ قرآنی لنگر کی خوبی اور اُس میں انواع واقسام کے کھانے میں میں نے دیکھا کہ قرآنی لنگر ان تمام نقائص سے پاک تھا اور پھر قرآنی لنگر میں اتنی انواع کے کھانے تھے کہ