سیر روحانی — Page 722
۷۲۲ باغ میں سے عکرمہ کے انگور کا درخت اُکھیڑ کر محمد رسول اللہ کے باغ میں لگایا جانا تھا۔خالد بھی ولید کے چمن سے اُکھیڑ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دوسرے مشہور دشمن ولید اور عاص بن وائل تھے۔ولید کا بیٹا خالد تھا۔وہ ولید کے چمن سے اُکھیڑ کر محمد رسول اللہ محمد رسول اللہ کے چمن میں لگایا گیا کی کے چمن میں لگا دیا گیا اور آج عالم اسلام خالد بن ولید جیسے بہادر جرنیل کے کارناموں پر فخر کرتا ہے۔وہ بوٹا تھا محمد رسول اللہ کے ایک شدید دشمن کا لیکن اُس نے پھل تب دینے شروع کئے جب اُسے محمد رسول اللہ کے باغ میں آکر لگایا گیا اس سے پہلے وہ مکہ کے ایک نمبر دار کا بیٹا تھا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے باغ میں لگنے کے بعد روم اور کسری کے بادشاہ اُس کے سائے میں بیٹھنے لگ گئے۔اسی طرح اور بھی بہت سی مثالیں اُس زمانہ کے لوگوں کی ملتی ہیں۔وہ درخت جو براہ راست محمد رسول اللہ نے لگائے اس کے علاوہ آپ کے باغ کے کچھ درخت وہ تھے جو براہ راست آپ نے لگائے تھے جیسے ابو بکر عمر عثمان اور علی۔ابوبکر کے خاندان کی ایسی اونی حالت تھی کہ اُن کے خلیفہ ہونے پر کوئی شخص دوڑا دوڑا گیا اور جا کر اُس نے آپ کے باپ کو اطلاع دی۔ابو قحافہ اُن کا نام تھا ، وہ مجلس میں بیٹھے ہوئے تھے۔اُن کو کہنے لگا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں لوگ بڑے گھبرائے اور انہوں نے کہا اب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کیا بنے گا ؟ وہ کہنے لگا اُن کے بعد ایک خلیفہ مقرر ہو گیا ہے۔لوگوں نے کہا کون خلیفہ ہوا ہے؟ اُس نے کہا ابوبکر ! ابو بکر کا باپ اپنے آپکو اتنا ادنی سمجھتا تھا کہ ابو قحافہ کہنے ا لگا کون ابو بکر ! اُس نے کہا۔ابو بکر تمہارا بیٹا۔وہ کہنے لگا ہیں ! میرے بیٹے کو عربوں نے سردار مان لیا ہے؟ کیا مکہ کے قریش اور بنو ہاشم اور بنو عبد شمس نے میرے بیٹے کی بیعت کر لی ہے یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ ابھی تک اُس کا ایمان کمزور تھا۔اُس نے کہا سب نے کر لی ہے۔ہراک نے آگے آگے بڑھ کر بیعت کی۔عمر خطاب نے بھی کی ، عثمان نے بھی کی اور باقی صحابہ نے بھی کی اور مہاجرین نے بھی کی اور انصار نے بھی کی۔جب اُس نے یہ سُنا تو اُس پر اتنا اثر ہوا کہ اُس کے دل کی جو کمزوری ایمان تھی وہ دُور ہوگئی۔اور کہنے لگا۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللَّهِ۔اگر محمد رسول اللہ کے بعد لوگوں نے میرے بیٹے کی بیعت کر لی ہے اور محمد رسول اللہ کا اتنا اثر ہے