سیر روحانی — Page 703
۷۰۳ حدیث میں بھی آتا ہے۔سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْكَوْثَرِ فَقَالَ هُوَ نَهِرٌ أَعْطَانِيهِ اللَّهُ فِي الْجَنَّةِ - ۵۸ یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوثر کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا۔وہ ایک نہر ہے جو خدا نے مجھے جنت میں بخشی ہے۔غرض دیکھو یہ نہر کیا کیا شکلیں بدلتی چلی جاتی ہے۔کبھی یہ کا فوری نہر کہلاتی ہے ، کبھی زنجبیلی نہر کہلاتی ہے، کبھی دودھ کی نہر ہوتی ہے، کبھی شہد کی نہر ہوتی ہے، کبھی کوثر کی نہر ہوتی ہے، پھر کبھی وہ اس دنیا میں چلتی ہے ، کبھی اگلے جہان میں چلتی ہے، کبھی عرب میں چلتی ہے ، کبھی سمندر گود کے ہندوستان میں آجاتی ہے، پھر ہندوستان کے پہاڑ کودتی ہے اور چین وغیرہ ملکوں میں چلی جاتی ہے اسی طرح پہاڑی علاقوں میں چلی جاتی ہے۔غرض دنیا کی ہر خشکی اور ہر تری پر سے گودتی پھاندتی چلی جاتی ہے اس دنیا کو گودتی ہے موت کو گودتی ہے ، کہیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔اب بتاؤ! اس نہر اور دنیا کی نہروں کا کیا مقابلہ ہے۔پس کہاں دُنیوی بادشا ہوں کی بنائی ہوئی نہریں اور کہاں قرآن کی نہر۔اسلام اور کفر کی نہریں متوازی چلتی چلی جائینگی یہ نہریں جوش میں آکر ایک دوسرے کو کاٹ دیتی ہیں اور اگر ایک کا پانی ۵۹ گندہ ہو تو وہ دوسرے کے پانی کو بھی گندہ کر دیتی ہے۔مگر قرآنی نہر کا یہ حال ہے کہ اس پر ایک زمانہ تو وہ آتا ہے کہ دوسری نہریں خواہ کتنا زور لگا ئیں اُس کے ساتھ نہیں مل سکتیں۔جیسا کہ فرماتا ہے۔بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِينِ - - ہم نے دوسری نہروں اور اس نہر کے درمیان ایک روک بنا دی ہے۔وہ اس کے اندر داخل ہو کر اس کے پانی کو گندہ نہیں کر سکتی۔یعنی دوسرے مذاہب کوشش کرینگے کہ اسلام کو خراب کریں مگر آخر اسلام ہی جیتے گا۔اور اللہ تعالیٰ ایسے مجد دمبعوث فرمائے گا جو اسلام کی تعلیم کو پاک کر کے پھر اسلام کے پانی کو صاف کر دینگے۔اور باقی دنیا کے مذاہب سارا زور لگانے کے باوجود اسلام کو خراب نہیں کر سکیں گے۔کفر اور ایمان کی آخری عمر میں آخر اسلام ہی دنیا پر غالب آئیگا غرض اِدھر اسلام کی نہر ہوگی اور اُدھر کفر کی نہر اور دونوں ایک وقت تک متوازی چلتی چلی جائیں گی۔اور ایک دوسرے میں داخل