سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 691 of 900

سیر روحانی — Page 691

۶۹۱ ابَا عَنَا أَوَلَوْ كَانَ آبَاؤُ هُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَّ لَا يَهْتَدُونَ ^ یعنی جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے اُس کی فرماں برداری کرو۔تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہم تو اس کی فرماں برداری کرینگے جس پر ہمارے باپ دادا چلتے تھے۔فرماتا ہے تمہارے باپ دادا چا ہے بیوقوف ہی ہوں تب بھی اُن کے پیچھے چلو گے؟ یہ تو تم کہہ سکتے ہو کہ ہمارے باپ داداعظمند تھے اس لئے ہم اُن کی بات مانیں گے مگر یہ کہنا کہ چاہے وہ بیوقوف تھے یا عقلمند ہم نے چلنا اُن کے پیچھے ہے یہ عقل کے خلاف بات ہے اور منطق اسی کو کہتے ہیں کہ دلیل کے ساتھ ثابت کیا جائے کہ کونسی بات زیادہ معقول ہے اور کونسی غیر معقول۔یہاں منطقی دلیل سے قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے کہ جو بات معقول ہو اُس کو ماننا چاہئے اور جو غیر معقول بات ہو اس کو نہیں ماننا چاہئے۔موازنہ مذاہب کی نہر اسی طرح علم موازنہ و مذاہب کی طرف بھی قرآن کریم نے توجہ دلائی ہے۔فرماتا ہے یا هُلَ الْكِتَبِ لِمَ تُحَاجُّونَ فِي إِبْرَاهِيمَ وَمَا أُنْزِلَتِ التَّوْرَةُ وَالْإِنْجِيلُ إِلَّا مِنْ بَعْدِهِ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ۲۹ یعنی بعض لوگ اپنے آباء کی عزت کرنے کے لئے یہ نہیں دیکھتے کہ وہ ہوئے کب ہیں محض جوش میں آکر کہہ دیتے ہیں کہ وہ بھی ہمارے مذہب پر تھے۔مثلاً کہہ دیتے ہیں کہ ابراہیم بھی یہودی تھا یا ابراہیم بھی عیسائی تھا۔فرماتا ہے تم اتنا نہیں سوچتے کہ تو رات اور انجیل تو بعد میں آئی ہیں پھر وہ یہودی یا عیسائی رکس طرح ہو گیا۔ایک عیسائی پادری سے گفتگو میں بچہ تھا کہ ایک دفعہ ایک عیسائی پادری سے میری بحث ہوئی۔میں نے کہا تم جو کہتے ہو کہ مسیح کے کفارہ پر ایمان لائے بغیر کسی کی نجات نہیں تو ابراہیم کی نجات کس طرح ہوئی۔کہنے لگا ابراہیم بھی کفارہ پر ایمان رکھتا تھا۔میں نے کہا مسیحی کفارہ تو اس کے دو ہزار سال بعد ہوا وہ پہلے کس طرح ایمان لے آیا تھا مگر اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکا۔بس ایک گپ ہانک دی کہ ابراہیم کفارہ پر ایمان رکھتا تھا۔ایک مخلص نوجوان کا لطیفہ ایک مخلص نو جوان جو سید تھا اور علی گڑھ میں پڑھا کرتا تھا بچپن میں میرا دوست تھا۔اب تو وہ فوت ہو چکا ہے۔بہت سیدھا سادہ آدمی تھا۔ایک دفعہ وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا آپ سے ایک بات پوچھنی ہے ایک شبہ ہے جو میرے دل میں پیدا ہوا ہے۔میں نے کہا کیا؟ کہنے لگا شیعہ سنی کا بڑا جھگڑا ہے یہ تو