سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 668 of 900

سیر روحانی — Page 668

۶۶۸ پرانی جاگیر دنیا میں کوئی نہیں جو محفوظ ہو۔ساری کی ساری جائدادیں ضبط کر لی گئیں ، تباہ ہو گئیں مگر یہ جا گیر اُسی طرح کھڑی ہے۔پھر اسی دفتر سے ایک اور روحانی جاگیر جو خدا تعالیٰ کے نیک بندوں کو دی گئی ایک جاگیر جاری ہوئی۔فرماتا ہے وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ ۲۵ ہم نے زبور میں اپنا کلام اور اپنی حکمتیں اور اپنی نصائح لکھنے کے بعد یہ لکھا کہ فلسطین کی زمین کے ہمیشہ میرے نیک بندے وارث ہوتے رہیں گے۔یہ کتنا شاندار وعدہ تھا اور کس شان سے پورا ہو ا۔اس وعدے کی تفصیل یہ ہے۔سورہ بنی اسرائیل میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُولهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَّنَا أُولِى بَأْسٍ شَدِيدٍ فَجَاسُوا خِللَ الدِّيَارِ وَكَانَ وَعْدًا مَّفْعُولًاه ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ وَ أَمْدَدْنَكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِينَ وَ جَعَلْنَكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا - ٢٦ پھر تھوڑی دیر کے بعد فرماتا ہے فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ الْآخِرَةِ لِيَسُوءًا ا وُجُوهَكُمْ وَ لِيَدْخُلُوا الْمَسْجِدَ كَمَا دَخَلُوهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَلِيُتَبّرُوا مَا عَلَوُا تَثْبِيرًا عَسَى ۲۶ رَبِّكُمُ أَنْ يُرْحَمَكُمْ وَإِنْ عُدْتُّمْ عُدْنَا وَ جَعَلْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَفِرِينَ حَصِيرًاo ٢٦ ارض مقدس کے متعلق بعض شرائط اور قیود کا ذکر فرمایا ہم نے ایک اور بھی جا گیر دی تھی اور اُس کے ساتھ کچھ شرطیں لگائی تھیں اور وہ یہ کہ فلسطین خدا کے نیک بندوں کو ملے گا۔چونکہ پہلے یہود کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، اس لئے ان کو یہ جاگیر ملے گی لیکن یہ شرطیں ہیں کہ : - ا۔کچھ عرصہ کے بعد ہم یہ جا گیر تم سے چھین لیں گے۔فَإِذَا جَاءَ وَعْدُ أُوْلَهُمَا بَعَثْنَا عَلَيْكُمْ عِبَادًا لَنَا أُولِى بَأْسٍ شَدِيدٍ ہم اپنے حکم کے ساتھ ایک قوم کو مقرر کریں گے جو بڑی فوجی طاقت رکھتی ہوگی فَجَاسُوا خِللَ الدِّيَارِ وہ فلسطین کے تمام شہروں میں گھس جائیگی اور تمہاری حکومت توڑ دیگی۔گویا یہ جاگیر تمہارے پاس سے کچھ دنوں کے لئے ہم چھین لیں گے پس یہ شرطی بات ہے۔ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمُ مگر کچھ مدت کے بعد ہم پھر یہ جا گیر تم کو واپس دے دینگے اور تمہاری طاقت اور قوت قائم کر دینگے وَ اَمْدَدْنَكُمْ بِأَمْوَالٍ وَّ بَنِينَ وَ جَعَلْنَكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا اور ہم تم کو