سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 34 of 900

سیر روحانی — Page 34

۳۴ دیا کہ وہ غاروں میں رہا کرتے تھے۔آج پُرانے سے پرانے آثارِ قدیمہ کو آثار قدیمہ سے قرآنی نظریہ کی تصدیق زمینوں میں سے کھو دکھود کر اس بات کا اعلان کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی انسان غار میں رہا کرتا تھا۔پھر بعد میں وہ سطح زمین پر رہنے لگا ، مگر ہمارے قرآن نے آج سے تیرہ سو سال پہلے یہ بتا دیا تھا کہ انسان پہلے جن بنا اور بعد میں انسان بنا۔پہلے وہ غاروں میں رہا مگر بعد میں سطح زمین پر آ کر بسا۔جب تک وہ غاروں میں رہا وہ جن نام کا مستحق تھا مگر جب وہ سطح زمین پر آکر بسا تو وہ آدم اور انسان کہلانے لگ گیا۔لوگ سر دُھنتے ہیں اُن کتابوں کو پڑھ کر جو آج سے صرف سو سال پہلے لکھی گئی ہیں اور وہ نہیں دیکھتے اُس کتاب کو جو آج سے تیرہ سو سال پہلے سے یہ مسئلہ پیش کر رہی ہے پس جن کا لفظ تیرہ سو سال پہلے سے اس ” کیومین“ (Caveman) کی خبر دیتا ہے جسے یورپ نے بارہ سو سال ند دریافت کیا ہے۔ہمارے قرآن نے اس کیو مین کا ذکر جن کے نام سے جس کے قریباً لفظی معنے ”کیو مین کے ہی ہیں آج سے صدیوں پہلے کر دیا تھا۔پس وہ جس کا نام لوگوں نے ”کیومین“ رکھا ہے اُس کا نام قرآن نے جن رکھا ہے یعنی غاروں کے اندر چُھپ کر رہنے والا۔جب اس نے سطح زمین پر رہنا شروع کیا تو اس کا نام آدم ہوا اور آدم کے لفظی معنے یہی ہیں کہ سطح زمین پر رہنے والا۔اگر کہا جائے کہ ابلیس تو کہتا ہے کہ اَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِى مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ - میں آدم سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا ہے اور آدم کو پانی ملی ہوئی مٹی سے ، تو جب ان کی پیدائش مختلف اشیاء سے ہے تو وہ ایک کس طرح ہوگئے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ جب قرآن سے یہ بات ثابت ہے کہ دونوں ایک جگہ رہیں گے، ایک ہی جگہ مریں گے ، ایک ہی زمین میں دفن ہو نگے اور دونوں کی طرف خدا تعالیٰ کے انبیاء آئیں گے جن کو قبول کر کے بعض دفعہ شیطان کی اولاد آدم کی اولاد بن جائے گی اور انکار کر کے آدم کی اولا د شیطان کی اولاد بن جائے گی تو پھر وہی معنے اس آیت کے درست ہونگے جو دوسری آیات کے مطابق ہوں۔سو ہم دیکھتے ہیں کہ ان معنوں کو ترک کرتے ہوئے جو عام لوگ اس آیت کے سمجھتے ہیں ایک اور معنے بھی بن سکتے ہیں جن سے یہ آیت باقی تمام آیات کے مطابق ہو جاتی ہے اور قرآن کریم کی کسی آیت میں اختلاف نہیں رہتا۔۔۲۷