سیر روحانی — Page 446
۴۴۶ اب میں بتاتا ہوں کہ اس آیت کے اصل معنے کیا ہیں اور ہر معنی کے لحاظ سے اس آیت سے کتنے بڑے معارف نکلتے ہیں۔میں نے بتایا کہ رُجُز کے تین معنے ہیں گندگی ، عذاب اور شرک۔اور ھجر کے معنے چھوڑنے کے بھی ہیں کاٹنے کے بھی ہیں اور گلے اور پیر میں رستہ باندھ کر حرکت کو محدود کرنے کے ہیں۔ان معنوں کے لحاظ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے مطابق جو معنے بنتے ہیں وہ یہ ہیں۔دنیا میں غلاظت اور گندگی مٹادینے کا حکم اول ، اے رسول! گندگی کو مٹا دے ، گندگی کو چھوڑ دے نہیں ! چھوڑنے کے یہ معنے ہیں کہ گندہ ہے اور مٹانے کے یہ معنے ہیں کہ لوگ گندے ہیں تو ان کی گندگی کو دُور کر۔اور ان دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے جب ھجر کے معنے کاٹ دینے کے بھی پائے کو جاتے ہیں، جب ھجر کے معنے مٹا دینے کے بھی پائے جاتے ہیں، جب ھجر کے معنے توڑ دینے کے بھی پائے جاتے ہیں تو تم محمد رسول اللہ کو غلاظت میں کیوں پھنسانا چاہتے ہو۔حقیقت تو ہم یہ دیکھتے ہیں کہ لوگ اپنے عزیزوں اور دوستوں کے عیبوں پر پردہ ڈالتے ہیں ، لوگ کہتے ہیں یہ ہمارا دوست ہے یہ ہمارے عیبوں کو چھپاتا ہے مگر یہ مولوی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی بنے پھرتے ہیں اور پھر جھوٹے عیب آپ کی طرف منسوب کرتے ہیں۔جب ھجو کے معنے کاٹ دینے کے بھی ہیں تو وہ کیوں ایسے معنے نہیں لیتے جو محمد رسول اللہ کی شان کے مطابق ہیں کہ اے محمد رسول اللہ ! تو گندگی کو کاٹ ڈال یعنی دنیا سے اس کا نام ونشان مٹا دے اور یہ بالکل ٹھیک ہے ساری دنیا گندی تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ اس گندگی کو مٹا دے اور تاریخ اس بات پر شاہد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر کس طرح عمل کیا۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے تاریخ میں یہ کہیں ذکر نہیں آتا کہ آپ نے حضرت خدیجہ سے یہ کہا ہو کہ صابن لایا جائے اور آپ نے صابن مل مل کر میل اُتارنی شروع کر دی ہو اور پھر حدیثوں میں اس کی تفصیل آتی ہو مگر جو کچھ میں کہتا ہوں وہ کتب اسلام میں لفظاً لفظاً موجود ہے۔رجز کے معنے ہوتے ہیں گندگی۔لیکن گندگی سے مراد صرف میل نہیں بلکہ د جز کے معنے ہیں اشیاء ماحول کی گندگی ، جسم کی گندگی ، دماغ کی گندگی ، دل کی گندگی ، خیالات کی گندگی ، زبان کی گندگی ، یہ ساری باتیں رجز کے اندر شامل ہیں اب یہ کتنا شاندار کام ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سپرد کیا گیا ہے اگر محمد رسول اللہ کی نسبت یہ ثابت ہو