سیر روحانی — Page 426
۴۲۶ چہارم بادشاہ ڈنڈے سے ان کو سیدھا نہیں کرتا جیسے دنیا میں کیا جاتا ہے بلکہ ان پر حقیقت کو واضح کرتا ہے اور ان کے سینوں کو روشنی بخشتا ہے۔جب کسی نئے کام پر کسی کو مقرر کیا جاتا ہے تو تمام سامان اسے مہیا کر کے دیئے جاتے ہیں۔دنیا میں تو یہ ہوتا ہے کہ بعض دفعہ بادشاہ کی طرف سے کسی کو مقرر کیا جاتا ہے تو اسے کہا جاتا ہے کہ اب فوج بھرتی کر دیا لڑائی کے لئے سامان مہیا کرو مگر وہاں ساری چیزیں وہ خود مہیا کر کے دیتا ہے۔ششم اس دربار کے درباری ایسے ہیں کہ بجائے رقابت میں مبتلاء ہونے کے وہ افسر مقررہ کی پوری طرح اعانت کرتے ہیں اور اس سے مخلصانہ تعاون کرتے ہیں چنانچہ فرشتوں کے متعلق فرماتا ہے کہ فَسَجَدُوا جب انہیں تعاون کے لئے کہا گیا تو انہوں نے تعاون کرنا شروع کر دیا اور جس نے تعاون نہ کیا اُس کو خود بادشاہ نے سزا دی اور اُس کی شرارت کو بے ضرر کر دیا۔قرآن کریم میں ایک اور در بارِ خاص کا ذکر اب میں ایک اور روحانی دربارِ خاص کا ذکرکرتا ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: قُلْ إِنَّمَا أَنَا مُنذِرٌ وَمَا مِنُ إِله إِلَّا اللهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ - رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَابَينَهُمَا الْعَزِيزُ الْغَفَّارُ - قُلْ هُوَ نَبَوْاعَظِيمَ - أَنْتُمْ عَنْهُ مُعْرِضُونَ - مَا كَانَ لِيَ مِنْ عِلْمٍ بالْمَلا الأعْلَى اِذْيَخْتَصِمُونَ - إِنْ يُوحَى إِلَيَّ إِلَّا أَنَّمَا أَنَا نَذِيرٌ مُّبِينٌ - اِذْقَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَئِكَةِ إِنِّي خَالِقٌ بَشَرًا مِّنْ طِيْنِ فَإِذَا سَوَّيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُّوحِي فَقَعُوالَهُ سجِدِينَ - فَسَجَدَ الْمَلَئِكَةُ كُلُّهُمْ اَجْمَعُونَ إِلَّا إِبْلِيسَ اِسْتَكْبَرَوَكَانَ مِنَ الْكَفِرِينَ - قَالَ يَابْلِيسُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَسْجُدَ لِمَا خَلَقْتُ بِيَدَيَّ اَسْتَكْبَرُتَ اَمْ كُنتَ مِنَ الْعَالِينَ - قَالَ أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِى مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ - قَالَ فَاخْرُجُ مِنْهَا فَانَّكَ رَجِيْمٌ - وَإِنَّ عَلَيْكَ لَعْنَتِى إِلَى يَوْمِ الدِّينِ قَالَ رَبِّ فَانْظِرْنِى إِلَى يَوْمِ يُبْعَثُونَ - قَالَ فَإِنَّكَ مِنَ الْمُنْظَرِينَ إِلَى يَوْمِ الْوَقْتِ الْمَعْلُومِ قَالَ فَبِعِزَّتِكَ لَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ - إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ - قَالَ فَالْحَقُّ وَالْحَقَّ أَقُولُ - لَا مُلَتَنَّ جَهَنَّمَ مِنْكَ وَمِمَّنْ تَبِعَكَ مِنْهُمْ أَجْمَعِينَ - قُلْ مَا اسْتَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَّمَا اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ - اِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ - وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاهُ بَعْدَ حِينٍ - ا