سیر روحانی — Page 417
۴۱۷ باپ کی پارٹی رہ جاتی ہے۔لیکن اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ کہنے والا فرماتا ہے تمہیں گھبراہٹ کیوں ہو ، تمہیں خطرہ کیوں گزرے، تمہارا دل کیوں دھڑ کے، تمہارا جس بادشاہ سے تعلق ہے وہ جو خطاب بھی تمہیں دے گا وہ چلتا چلا جائے گا اس کو کوئی دوسرا بادشاہ بدلنے والا نہیں کیونکہ کوئی نئی حکومت نہیں آئے گی۔پھر درباروں میں سازشوں کی وجہ بادشاہوں کے خلاف دربارِ خاص میں منصوبے سے یہ بھی ہوتا تھا کہ لوگ چوری چھپے باتیں کرتے رہتے تھے یعنی بادشاہ کے سامنے تو قصیدے پڑھے جا رہے ہوتے تھے اور گھروں میں یا مجلسوں میں یہ کہا جاتا تھا کہ دیکھو! بادشاہ نے فلاں بات کی ہے اور ہمارے حقوق اس نے تلف کر دیتے ہیں اب اس اس طرح ہم کو فریب کرنا چاہئے ، یہ یہ چالاکیاں کرنی چاہئیں یہ دُنیوی بادشاہوں کے دربارِ خاص کے نقائص ہو ا کرتے تھے اس در بارِ خاص کو میں نے دیکھا تو اس کے متعلق لکھا تھا لَا يَعُزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَواتِ وَلَا فِي الَا رُضِ وَلَا أَصْغَرُ مِنْ ذَلِكَ وَلَا اكْبَرُ الَّا فِي كِتَبٍ مُّبِينٍ ! فرماتا ہے اس قرآنی در بارِ خاص کا بادشاہ عالم الغیب ہے اس کا دیا ہوا انعام راستہ میں کہیں غائب نہیں ہوسکتا۔یہاں تو یہ تھا کہ بادشاہ نے خلعت پہنایا اور گھر پہنچنے سے پہلے پہلے راستہ میں کسی نے خنجر مار دیا گویا انعام تو ملا مگر انعام سے وہ فائدہ نہ اٹھا سکا مگر یہ وہ بادشاہ ہے کہ چونکہ یہ عالم الغیب ہے اس لئے جس شخص کو یہ انعام دیتا ہے اس کی نگرانی بھی کرتا ہے کہ انعام اس کو پہنچ جائے اور خواہ کوئی کتنا زور لگالے، کتنی ہی طاقت خرچ کر لے وہ اس خطاب سے محروم نہیں ہو سکتا وہ خدا کی دی ہوئی چیز ہے اس کو کون لے سکتا ہے مگر ڈ نیوی بادشاہوں کی دی ہوئی چیز تو بسا اوقات ضائع ہو جاتی ہے بلکہ بعض دفعہ وہ آپ بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر دوسروں کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ایک مشہور تاریخی واقعہ ایک مشہور تاریخی واقعہ ہے شبلی ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں یہ امیر گھرانے کے تھے اور بغداد کے بادشاہ کے گورنر تھے۔وہ کسی کام کے متعلق بادشاہ سے مشورہ کرنے کے لئے اپنے صوبہ سے دار الحکومت میں آئے۔اُنہی دنوں ایک کمانڈر انچیف ایران کی طرف سے ایک ایسے دشمن کے مقابلہ میں بھیجا گیا تھا جس سے کئی فوجیں پہلے شکست کھا چکی تھیں اُس نے دشمن کو شکست دی اور ملک کو دوبارہ مملکت