سیر روحانی — Page 383
۳۸۳ کہ ہم زمینداروں کو بیچ مہیا کر کے دیں گے لیکن ساتھ ہی اس نے یہ کہہ دیا کہ یہ بطور تقاوی ہو گا اور اس پر تمہیں اتنا سود دینا پڑے گا۔غرض گورنمنٹیں نا گہانی مصائب اور آفات کے مواقع پر مصیبت زدوں کی ہمیشہ مدد کرتی ہیں مگر قسم قسم کی تدابیر سے بجائے کچھ دینے کے خود فائدہ اُٹھا لیتی ہیں۔پھر اگر انہیں یہ پتہ لگ جائے کہ فلاں شخص جو امداد کے لئے آیا ہے وہ مثلاً باغی ہے یا باغی رہ چکا ہے تو وہ اُس کی امداد کے لئے اُس وقت تک تیار نہیں ہوتیں جب تک وہ اُن سے معافی نہ مانگے اور اس بات کا اقرار نہ کرے کہ آئندہ وہ ہر قسم کی بغاوت سے مجتنب رہے گا۔اخباروں والے ہی جب گورنمنٹ کے خلاف کوئی مضمون لکھتے ہیں اور وہ پکڑے جاتے ہیں تو پریس والوں کو یہ لکھ کر دینا پڑتا ہے کہ آئندہ وہ احتیاط سے کام لینگے۔سیاسی مجرم پکڑے جاتے ہیں تو وہ بھی جب تک گورنمنٹ کو یہ لکھ کر نہ دیں کہ ہم آئندہ محتاط رہیں گے اور گورنمنٹ کے خلاف کسی کا رروائی میں حصہ نہیں لیں گے اُس وقت تک انہیں رہا نہیں کیا جاتا۔الہی دربار عام سے ایک عجیب اعلان لیکن اس دربار عام سے میں نے ایک عجیب اعلان ہوتے دیکھا ، میں نے سنا کہ اس دربار عام میں یہ اعلان کیا جاتا ہے قُلْ مَنْ يُنَجِّيُكُم مِّنْ ظُلُمَتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ تَدْعُوْنَهُ تَضَرُّعاً وَّ خُفْيَةً لَئِنْ اَنْجَنَا مِنْ هذِهِ لَنَكُونَنَّ مِنَ الشَّكِرِينَ - قُلِ اللهُ ـحِيْكُمْ مِنْهَا وَمِنْ كُلِّ كَرْبِ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُونَ - فرماتا ہے اے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! تو دنیا میں اعلان کر اور لوگوں سے کہہ کہ تمہارا خدا ہر مصیبت میں تمہاری مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔فرماتا ہے کون ہے جو تمہیں سمندر کی مصیبتوں اور خشکی کی مصیبتوں سے نجات دلاتا ہے؟ جب مصیبتیں آتی ہیں تَدْعُونَهُ تَضَرُّعاً وخُفْيَةً تم روتے ہوئے دعائیں کرتے ہو کہ وہ مصیبتیں تم سے ٹل جائیں مگر چونکہ تم اپنی قوم کو نہیں چھوڑ سکتے اس لئے تم دعا ئیں چوری چوری کرتے ہو ا ونچی آواز سے نہیں کرتے تا ایسا نہ ہو کہ تمہاری قوم یہ سمجھ لے کہ اب تم بتوں کو چھوڑنے لگے ہو اور تم بار بار یہ کہتے ہو کہ حضور! اب ہم کو چھوڑ دیجئے تو ہم تو حید پر ایسا عمل کریں گے اور آپ کی ایسی فرمانبرداری اور اطاعت کریں گے کہ آپ بھی ہم پر لٹو ہو جائیں گے۔فرماتا ہے قُلِ اللهُ يُنَحِيكُم مِّنْهَا وَمِنْ كُلِّ كَرُبِ تو کہہ دے کہ خدا تعالیٰ تم کو اس مصیبت سے بھی بچائے گا اور آئندہ آنے والی مصیبتوں سے بھی بچائے گا مگر تم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ آج تو تم یہ کہہ رہے ہو کہ ہم تو حید پر