سیر روحانی — Page 332
۳۳۲ اور میں نے لکھا کہ گو خواب میں قتل سے مراد کوئی بڑی کامیابی بھی ہو سکتی ہے لیکن ظاہری تعبیر کے لحاظ سے چونکہ یہ رویا منذر ہے اس لئے انہیں احتیاط رکھنی چاہئے۔اس کے جواب میں مجھے ان کی طرف سے تار بھی ملا اور پھر تفصیلی خط بھی آ گیا جس میں ذکر تھا کہ بعض حکومتیں اپنی ذاتی اغراض کے لئے مخالفت کر رہی ہیں اور کام میں مشکلات پیدا ہوتی جا رہی ہیں۔چوہدری صاحب کی بیوی مجھ سے ملنے کے لئے آئیں تو میں نے ان سے بھی اس رؤیا کا ذکر کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی چوہدری صاحب کے متعلق ایک منذر رویا دیکھا ہے جس میں کسی حملہ کی طرف اشارہ ہے اور آپ کی خواب بھی یہی بتا رہی ہے۔میں نے کہا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ واقع میں کوئی دشمن غصہ میں آکر ان پر حملہ کر دے مگر اصل تعبیر یہی معلوم ہوتی ہے کہ جو کام وہ کر رہے ہیں اس میں دشمن انہیں نا کام کرنے کی کوشش کرے گا۔محمدی مینار تا ابد آپ کے نام کو قائم رکھنے والا ہے (۴) پھر مینار بنانے کی۔چوتھی غرض یہ ہوتی ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ ان میناروں کے ذریعہ ان کا نام دنیا میں قائم رہے اور لوگ انہیں عزت کے ساتھ یاد کریں مگر ہمیں دکھائی یہ دیتا ہے کہ خود بنانے والوں کے ناموں میں ہی اختلاف پیدا ہو جاتا ہے۔ایک کہتا ہے یہ قطب الدین ایبک کی لاٹ ہے اور دوسرا کہتا ہے یہ فلاں راجہ کی لاٹ ہے ایک کہتا ہے یہ فلاں بادشاہ کا مینار ہے اور دوسرا کہتا ہے یہ فلاں راجہ کا مینار ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مینار تا ابد آپ کے نام کو قائم کرنے والا ہے اور پھر اس کے بنانے والے کے متعلق کسی کو شبہ نہیں۔ہر شخص دوست اور دشمن مانتا ہے کہ یہ منارہ محمد کی ہے دنیا میں اس کا کبھی کوئی اور مدعی ہو ہی نہیں سکتا اور یہ جامعہ کسی اور کے بدن پر زیب ہی نہیں دے سکتا۔پھر دنیوی میناروں اور اس محمدی مینار دنیا کے ہر مقام پر کھڑا کیا جا سکتا ہے مینار میں ایک اور فرق یہ ہے کہ ان میناروں کو خواہ کتنی ضرورت ہو اپنی جگہ سے ہلایا نہیں جا سکتا۔دتی سے مسلمان چلے گئے مگر فیروز شاہ کی لاٹ وہیں کھڑی رہی۔دلی سے مسلمان چلے گئے مگر قطب الدین کی لاٹ وہ اپنے ساتھ نہیں لے گئے لیکن دنیا کے کسی خطہ میں تم چلے جاؤ اور جہاں بھی چاہور ہو تم اس مقام پر محمدی مینار کھڑا کر سکتے ہو یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی تبلیغ اور اشاعت کر