سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 900

سیر روحانی — Page 329

۳۲۹ مکان پر شملہ میں ٹھہرا ہو ا تھا میں نے چوہدری صاحب سے اس خواب کا ذکر کیا۔وہ اُس وقت وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شامل ہونے کے لئے جا رہے تھے جب واپس آئے تو انہوں نے کہا کہ میں نے اس رؤیا کا اور لوگوں کے علاوہ ہز ایکسی لینسی وائسرائے کے پرائیوٹ سیکرٹری سرلیتھویٹ سے بھی ذکر کیا تھا اور انہوں نے اس رویا کو بہت تعجب سے سنا۔دوسرے دن وہ چوہدری صاحب کے ہاں چائے پر آئے تو انہوں نے مجھ سے خواہش کی کہ میں خود آپ کی زبان سے یہ رویا سننا چاہتا ہوں۔چنانچہ میں نے انہیں دوبارہ رؤیا سُنا یا۔اس رؤیا کے بعد بعینہ اسی طرح واقعات رونما ہوئے جس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے دکھائے تھے۔۱۹۴۰ء میں اطالوی فوجیں آگے بڑھیں اور انہوں نے انگریزی فوجوں کو پیچھے ہٹا دیا۔۱۹۴۰ء کے آخر میں پھر انگریزی فوجیں آگے بڑھیں اور اطالوی فوجیں شکست کھا کر پیچھے ہٹ گئیں۔۱۹۴۱ء میں دشمن پھر آگے بڑھا اور انگریزی فوجوں کو دھکیلتا ہوا مصر کی سرحد پر لے آیا۔۱۹۴۱ء کے آخر میں انگریز پھر آگے بڑھے اور دشمن کی فوجوں کو شکست دیتے ہوئے اسے کئی سو میل تک لے گئے۔جون ۱۹۴۲ء میں پھر دشمن کی فوجیں انگریزی فوجوں کو دھکیل کر مصر کی سرحد پر لے آئیں اور ۱۹۴۲ء کے آخر میں پھر انگریزوں نے بڑھنا شروع کر دیا اس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو رؤیا مجھے دکھایا گیا تھا وہ متواتر پورا ہوا اور لفظاً لفظاً پورا ہوا۔۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے جانے کے متعلق رؤیا اسی طرح جن دنوں فرانس، جرمنی کے مقابلہ میں شکست کھا چکا تھا اور انگریز سخت خطرہ میں گھرے ہوئے تھے میں نے رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان گیا ہوں اور انگریزوں نے انگلستان کی حفاظت کا کام میرے سُپر د کیا ہے۔میں نے کہا میں پہلے فوجی مقامات کو دیکھنا چاہتا ہوں تا کہ یہ اندازہ لگاؤں کہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی تو نہیں اور اگر ہے تو اسے کس طرح پورا کیا جا سکتا ہے۔چنانچہ میں نے تمام فوجی ہیڈ کوارٹرز اور سرکاری دفاتر دیکھے اور میں نے وزارت کو رپورٹ کی کہ انگلستان کے پاس صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے اگر مجھے ہوائی جہاز مل جائیں ، تو میں انگلستان کی حفاظت کا کام بخوبی کر سکتا ہوں۔اتنے میں رویا میں ہی ایک شخص میرے پاس آیا اور اُس نے مجھے ایک تار دی جس کے الفاظ یہ تھے کہ :- The British Representative from America Wires, that the American Government has delivered