سیر روحانی — Page 207
۲۰۷ نوح کا مقبرہ پھر میں نے سوچا کہ کیا ان مقابر کا کوئی نشان اس دنیا میں بھی ہے اور کیا اس کی کوئی علامت یہاں پائی جاتی ہے تا اسے دیکھ کر ہم ان غیر مرئی مقابر کا اندازہ لگا سکیں۔یہ ساری باتیں تو اگلے جہان سے تعلق رکھتی ہیں اور بیشک ہم ان باتوں پر ایمان رکھتے ہیں مگر لوگوں کو کس طرح دکھائیں کہ یہ باتیں سچی ہیں اس کی کوئی علامت یہاں بھی ہونی چاہئے جسے دیکھ کر اگلے جہان کے مقابر کا اندازہ لگایا جا سکے۔جب میں نے غور کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ دنیا میں بھی ان مقابر کے نشان قائم کئے گئے ہیں چنانچہ میں نے قرآن کو دیکھا تو مجھے اس میں ایک مقبرہ نوح کا نظر آیا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْأَ خِرِينَ - سَلَامٌ عَلَى نُوحٍ فِي الْعَلَمِيْنَ - إِنَّا كَذَلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ ا فرماتا ہے ہم نے نوح کا دنیا میں روحانی مقبرہ قائم کیا ہے وہ بڑا اچھا آدمی تھا اور اگلے جہان میں ہم نے اسے بڑی عزت سے رکھا ہوا ہے۔اور چونکہ جنت کے مقبرے میں سلامتی ہی سلامتی ہوتی ہے اس لئے تم بھی جب نوح کا ذکر آئے تو کہا کرونوح عَلَيْهِ السَّلَامُ اور اس کے مقام کو یا درکھو وہ خدا کی سلامتی کے نیچے ہے اور جب بھی اس کا نام لو اس کے ساتھ عَلَيْهَ السَّلَامُ" کا اضافہ کر لیا کرو۔فرماتا ہے اس مقبرہ کے ہم ذمہ دار ہیں اور ہم اعلان کئے دیتے ہیں کہ اس مقبرہ کو کوئی تو ڑ نہیں سکے گا۔لوگوں کے مقبرے بنائے اور توڑے جاتے ہیں مگر نوح کا مقبرہ ہم نے ایسا بنایا ہے جسے کوئی شخص تو ڑ نہیں سکتا چنا نچہ دیکھ لو آج اس مقبرہ کا محافظ خدا نے ہمیں مقرر فرمایا ہے یہود ان کو بھول چکے ہیں ، عیسائی ان کو بھول چکے ہیں، مگر آج بھی جب نوح کا ذکر آتا ہے تو سب مسلمان بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں عَلَيْهَ السَّلَامُ۔الیاس کا مقبرہ اسی طرح حضرت الیاس کے متعلق فرماتا ہے وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِيْنَ سَلَامٌ عَلَى إِلْيَاسِينَ - إِنَّا كَذلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ " حضرت الیاس بھی ہمارے مقرب بندوں میں سے تھا اور ہم نے مناسب سمجھا کہ اگلے جہان میں اس کا بھی مقبرہ بنے اور اِس جہان میں بھی۔تاکہ لوگوں کے لئے ایک نشان ہو اور ان کے دلوں میں بھی یہ تحریص پیدا ہو کہ ہم بھی ایسے ہی بنیں۔پھر فرماتا ہے سَلَامٌ عَلَى الْيَاسِینَ ہم نے فیصلہ کر دیا ہے کہ تینوں الیاسوں پر سلام ہو ا کرے چنانچہ آج بھی جب کوئی حضرت الیاس کا نام لیتا ہے تو کہتا ہے الیاس عَلَيْهِ السَّلَامُ۔اس جگہ اِلْيَاسِینَ کے بارے میں لوگوں کو تر ڈر ہوا ہے، لیکن یہ تردد نہیں بلکہ ایک زبر دست پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ الیاسین کا ظہور دُنیا میں تین دفعہ