سیر روحانی — Page 176
فَاتَّخِذُوا مِنْ مَّقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلَّی میں دیا گیا ہے کہ جب کبھی مصیبت کا وقت آئے تم اس توپ خانہ یعنی کعبہ کی طرف منہ کر کے کھڑے ہو جاؤ اور اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور زاری سے دعائیں کرو۔چنانچہ وہ بیت اللہ کے دروازہ پر آئے اور اُس کی زنجیر کو پکڑ کر کہا اے خدا! ہم میں طاقت نہیں کہ دشمن کا مقابلہ کر سکیں یہ تیرا گھر ہے تو اپنے اس گھر کی آپ حفاظت کر اور صلیب کو کعبہ پر فتح نہ پانے دے۔یہ کہا اور سب لوگوں سمیت مکہ کو چھوڑ کر پہاڑوں کو چل دیئے۔انسانی آنکھوں سے دکھائی نہ دینے والے سیاہیوں کی گولہ باری اب یہ قلعہ خالی تھا اور اس کی بظا ہر کمزور دیوار میں ابر ہ کو چیلنج کر رہی تھیں کہ دیکھو میں اب انسانوں سے خالی ہوں آ اور مقابلہ کر۔پھر کہا کہ سُن تو تو یہاں آ کر حملہ کرے گا میں یہیں سے مجھ پر گولہ باری کرتا ہوں۔مانچہ کعبہ کی دیواروں سے نہ نظر آنے والے سپاہیوں نے گولہ باری شروع کر دی ابرہہ کے ہاتھی چھد گئے ، اس کے اونٹ چھد گئے ، اُس کے گھوڑے چھد گئے اس کے سپاہی ان گولیوں کی بے پناہ بوچھاڑ سے زخمی ہو کر گرنے لگ گئے ، لشکر کا نظام ٹوٹ گیا اور اُس میں بھا گڑ پڑ گئی اور ی سر پر پاؤں رکھ کر لشکر واپس لوٹا۔ابرہہ بھی یمن پہنچنے سے پہلے پہلے ان گولیوں سے مارا گیا اور سب لشکر تباہ و برباد ہو گیا اور مسیحی حکومت یمن میں ایسی کمزور ہوگئی کہ اس علاقہ پر ایرانی حکومت کی نے قبضہ کر لیا۔یہ کعبہ سے چلنے والی گولیاں جب وہاں تک پہنچتی تھیں تو چیچک کی صورت میں اُس کے لشکر کو چمٹ جائیں جس سے دانوں کو کھلا کھجلا کر سپاہی مر جاتے اور پرندے اُن کی بوٹیاں چ نوچ کر اُن کو پتھروں پر مار مار کر کھاتے۔اور جس طرح وہ کعبہ کے پتھر توڑنے آیا تھا اسی طرح کعبہ کے گرد کے پتھروں نے ان کی بوٹیوں کو توڑا۔یہ سپاہی جو گولیاں چلا رہے تھے خدا تعالیٰ کے فرشتے تھے اور وہ جو ان گولیوں کے نشانہ بنے وہ ابر ہہ اور اُس کے ساتھی تھے چنانچہ قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر آتا ہے وہ فرماتا ہے اَلَمْ تَرَكَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحبِ الْفِيلِ اَلَمْ يَجْعَلُ كَيْدَ هُمُ فِى تَضْلِيلٍ - وَّ اَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْراً اَبَابِيلَ ة تَرْمِيهِمُ بِحِجَارَةٍ مِّنْ سِجّيلٍ له فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍ مَّاكُول۔فرماتا ہے دیکھو ایک شخص تھا جو مکہ پر حملہ کرنے کے لئے آیا اور کہنے لگا کہ میں کعبہ کے پتھروں کو توڑ دونگا۔ہم نے اس کی سزا کے لئے پرندوں کو بھیجا اور وہ جو کعبہ کے پتھر توڑنے کے لئے آئے تھے انہی کی بوٹیاں اُن پتھروں پر مار مار کر توڑیں یہ بتانے کے لئے کہ کیا تم نے کعبہ کے کی