سیلابِ رحمت — Page 72
ข آپ کے خصوصی پیغام سے ایک اقتباس حاضر ہے: وو احمدی خواتین پر آئندہ نسلوں کی زندگی کا انحصار ہے اور خاندانوں کی تحسین کا تحفظ ہے۔اگر یہ نہ ہوا تو بگڑتے ہوئے معاشرہ کے بہاؤ میں خدانخواستہ بعض احمدی عورتیں بھی بہہ جائیں گی اور ان کی تمام نیک صفات اس تہذیب کو کے سیلاب میں غرق ہو جا ئیں گی۔پس توازن قائم رکھتے ہوئے ، انکسار و محبت اور دعاؤں سے نہ کہ طعن آمیزی کرتے ہوئے اس مہم کو ہمیشہ جاری رکھیں اور جب بدیوں کو واپس آتا دیکھیں تو ہرگز مایوس نہ ہوں کبھی اپنے گھر میں بھی آپ نے ایسا کیا ہے کہ گند کو دوبارہ پیدا ہوتے دیکھ کر صفائی سے ہاتھ کھینچ لیا ہو۔اللہ تعالی لجنہ کراچی کو دنیا و آخرت ، ہر لحاظ سے سنوارے رکھے اور دونوں جہان کی نعمتوں سے نوازے۔آمین اللھم آمین۔“ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ رحمہا اللہ ( چھوٹی آپا ) صدر لجنہ اماءاللہ پاکستان نے اپنے پیغام میں تحریر فرمایا: لجنہ اماءاللہ کراچی صد سالہ جشنِ تشکر کے موقع پر ایک مجلہ شائع کر رہی ہے جس کا نام المحراب رکھا گیا ہے۔عربی میں محراب گھر کے بہترین حصے کو کہتے ہیں۔محراب کے نام سے مجلہ شائع کرنے کا مطلب ہے کہ آپ بہترین دور میں داخل ہو رہی ہیں۔اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان اور فضل ہے کہ اس نے ہمیں یہ مبارک دن دکھایا کہ جماعت پہلی صدی ختم کر کے دوسری صدی جوانشاءاللہ غلبہ کی صدی ہوگی، میں داخل ہو چکی ہے۔“ 72