سیلابِ رحمت

by Other Authors

Page 35 of 418

سیلابِ رحمت — Page 35

ابتدائیہ مکرمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ کی نئی کتاب ” سیلاب رحمت“ پڑھی۔ماشاء اللہ یادوں کا ایک انمول ذخیرہ ہے۔ہر بات کا بیان اسقدر خوبصورتی سے کیا گیا ہے کہ بات سیدھی دل میں اتر جاتی ہے اور گہرا اثر چھوڑتی ہے۔اس کتاب میں شعبہ لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کی انتھک محنت کو قلم بند کیا گیا ہے جو آنے والی نسلوں کیلئے بھی ایک سرمایہ ہے۔کتاب کے حسن کو خلفاء احمدیت کے خطوط نے چار چاند لگا دیئے ہیں۔الحمد للہ ، خدا تعالیٰ نے خلیفہ کے وجود میں کیسا محبت کرنے والا سا یہ عطا فرمایا ہے جو ہر راستے پر ہماری راہنمائی اور حوصلہ افزائی فرماتا ہے۔کتاب پڑھ کر شدید خواہش ہوئی کہ کاش خاکسار بھی نثر نگار یا شاعرہ ہوتی تو شاید پیارے امام کی محبتیں اور داد سمیٹتی۔دل خدا تعالیٰ کے آگے سجدہ ریز ہے کہ خدا تعالیٰ نے لجنہ کراچی کو ایسی ممبر عطا کی جنہوں نے نہایت اخلاص اور عاجزی سے خلافت کے سائے اور اس کی راہنمائی میں شعبہ اشاعت ضلع کراچی کو دنیا بھر کی تمام جماعتوں میں ممتاز حیثیت دلوائی۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ان کی کوششوں کو قبول فرمائے اور ایسے سلطان نصیر جماعت کو ہمیشہ عطا فرما تار ہے۔آمین۔35