سیلابِ رحمت — Page 267
سیلار دیکھ کر تجھ کو چمن بس کہ نموکرتا ہے خاکسار کی نثری کاوشوں پر حوصلہ افزائی اور دعائیں خدائے رحمان کے سائے میں مہرومحبت کی روشنی پھیلانے والے علم وعرفان کے جام لنڈھانے والے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی کی دلفریب یادوں کی پہلو دار داستانیں عنوانات اور ذیلی عنوانات کے تحت پھیلے ہوئے طلسم ہوشربا کی طرح ہر لوح دل پر لکھی ہیں، دہرانے لگیں تو لذت بھری کسک محسوس ہوتی ہے۔آپ کے لطف و کرم کی تابانی کا ذکر کرنے میں، ایک حسین مجبوری کی طرح ، اُس ذرے کا ذکر بھی رہے گا جس نے وہ روشنی جذب کی۔ذکر جس کا ہے معتبر تھا وہ بات ٹھہری ہے معتبر میری گذشته مضمون : اک خاک کے ذرے پہ عنایات کا عالم میں اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری پر حضور کی حوصلہ افزائی ، اصلاح، بے تکلف تبصروں اور دعاؤں کا ذکر تھا۔یہ مضمون اس کا دوسرا حصہ ہے۔اس میں اپنی نثری کاوشوں پر حضور کی 265