سفر آخرت

by Other Authors

Page 3 of 84

سفر آخرت — Page 3

3 پیش لفظ جشن تشکر کے سلسلے کی اکہترویں کتاب شائع کرنے کی توفیق پارہی ہے۔الحمد للہ محتر مہ امۃ الرشید محمد حسین صاحبہ مرتبہ کتاب سفر آخرت نے وسیع مطالعہ اور محنت سے حیات سے ممات تک کا سفر اور اس میں در پیش مسائل کو قرآن پاک، احادیث مبارکہ اور حضرت اقدس مسیح موعود اور خلفائے کرام کی تحریروں سے جمع کر کے گراں قدر خدمت سر انجام دی ہے۔جزاها الله تعالیٰ احسن الجزا بہت سے مسائل جو اس تعلق سے ذہنوں میں اُبھرتے تھے حل ہو گئے ہیں قارئین کے لئے انڈیکس کی مدد سے اپنے سوال کا جواب پا لینا آسان ہو گیا ہے۔قارئین کرام سے استدعا ہے کہ اس کتاب سے نہ صرف خود فائدہ اُٹھا ئیں بلکہ اپنے حلقہ احباب سے بھی متعارف کرا ئیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا انجام بخیر فرمائے۔ہم اس حالت میں اُس کے حضور پیش ہوں کہ راضیہ مرضیہ کا مقام حاصل ہو۔آمین اور ان کی معاونات ہماری خصوصی دعاؤں کی مستحق ہیں جن کی