سفر آخرت — Page 37
37 ہوئے یا دل حزیں صبر و حوصلہ لوگ واپس آئیں۔( فقه احمدیه ) حضرت عثمان بن عفان بیان کرتے ہیں کہ آنحضور جب میت کے دفن سے فارغ ہوتے تو اس کی قبر پر کھڑے ہو کر فرماتے اپنے بھائی کے لئے بخشش مانگو اسکی ثابت قدمی کے لئے دعا مانگو کیونکہ اب اس سے سوال وجواب شروع ہونے والا ہے۔۳۸۔قبروں پر پڑھنے کی مسنون دعائیں (ابوداؤد) السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدَّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَ إِنَّا إِن شَاء اللَّهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ نَسْأَلُ اللهَ وَلَكُمُ الْعَافِيهِ سلامتی ہو تم پر اس دیار کے رہنے والے مومنو اور مسلمانو اور ہم بھی اللہ تعالیٰ چاہے تم سے ملنے والے ہیں ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے لئے اور تمہارے لئے عافیت مانگتے ہیں۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقَبُورِ يَغْفِرُ اللَّهُ لَنَا وَلَكمْ أَنْتُمْ سَلَفْنَا وَنَحْنُ بِالْاثر ترجمہ: سلامتی ہو تم پر اے قبروں کے رہنے والو! ہمیں اور تمہیں اللہ تعالیٰ بخش دے تم آگے آگے چلو اور ہم تمہارے پیچھے پیچھے آتے ہیں۔دعائیہ خزائن ادعية الرسول الله ۳۹۔حضرت مسیح موعود کی تدفین کے متعلق حضرت بھائی عبدالرحمن قادیانی کی روایت لاہور سے جس تابوت پر حضور پُر نور کا جسد اطہر لایا گیا تھا بٹالہ پہنچ کر خالی کر دیا گیا اس طرح نعش مبارک بٹالہ سے قادیان چار پائی پر لائی گئی تھی لوگوں کو چہرہ مبارک دکھانے اور جنازہ پڑھنے کے وقت تک بلکہ اس کے بعد قبر لے جانے کے وقت بھی حضور پر نور کا جسم مبارک چار پائی پر ہی تھا نہ کسی پہلے صندوق میں رکھا گیا نہ