سفر یورپ 1924ء — Page 397
۳۹۷ پھر زیادہ تکلیف ہوگئی۔اُس وقت تو مجھے بخا ر سا ہوتا ہے۔اس وجہ سے نماز میں بھی نہیں آ سکتا۔۱۳ اکتوبر ۱۹۲۴ء : حضور صبح کی نماز میں تشریف نہیں لائے۔ناشتہ بھی کمرہ ہی میں منگایا۔کھانے کے وقت تشریف لائے تھے۔سفر کے اخراجات کے حسابات ملاحظہ فرماتے رہے۔اخراجات سفر کے متعلق فرمایا کہ ہمارے وفد کے اخراجات تو شاید بجٹ کے اندراندر پورے ہو جائیں یا کچھ بڑھ جائیں گے مگر میرے ذاتی بجٹ میں بہت زیادتی ہوگئی ہے۔اندازہ ہمارا پانچ ہزار کا تھا مگر اب سات ہزار تک پہنچتا نظر آتا ہے۔فرمایا قریباً پانچ صد روپیہ تو اس میں ڈاکٹروں کی فیس ہی کا ہو جائے گا جن سے مشورہ کیا گیا ہے۔آج ڈاک کا دن تھا مگر پھر بھی حضور نے علاوہ ڈاک کے سارے سفر کے اخراجات کی تفاصیل ملاحظہ فرمائیں۔ایجنسی کے متعلق لمبی لمبی رپورٹیں پڑھیں۔( البیت ) پٹنی کے نقشہ کے متعلق ہدایات دیں اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے انتظام کے متعلق ہدایات فرمائیں۔تین بجے کے بعد نماز ظہر و عصر جمع کرا کے حضور بازار تشریف لے گئے ہیں۔(البیت ) میں سنگ بنیاد پر کا مضمون جو حضور نے لکھا ہے اس کے اصل پر میں نے قبضہ کرنا چاہا تھا مگر در وصاحب چاہتے ہیں کہ اس اصل کو تاریخی اغراض کے لئے شیشہ وغیرہ میں لگا کر اس ( البيت ) میں آویزاں کریں جس کے سنگ بنیاد کے لئے وہ لکھا گیا ہے لہذا اصل نہیں بھیج سکا نقل او پر کر چکا ہوں۔اصل ( البيت ) کا حق ہے۔قادیان کی ڈاک میں آج حضور کو نہایت افسوس ناک خبر میں ملی ہیں جن کے انسداد کی طرف حضور کو خاص توجہ ہوئی ہے۔کارٹون اور وہ بھی حضرت مولوی شیر علی صاحب کی ذات والا صفات کے متعلق۔بہت بڑی جرات اور دلیری و غداری کا کام ہے۔اللہ رحم کرے۔حضور کو اس کی تکلیف ہے۔سیدہ حضرت ام ناصر احمد صاحبہ کی بیماری کے متعلق حضور کو تار ملے جن کے جواب میں حضور نے روزانہ ایکسپریس تار دینے کا حکم بھیجا ہے۔دعا ہے کہ اللہ کریم ان کو شفاء عاجل و کامل بخش کر اس وجود با وجود کی خدمات کا بیش از بیش موقع دے آمین۔بھاری سامان انشاء اللہ کل یہاں سے جہاز والوں کے سپر د کر دیا جاوے گا۔بکس چھوٹے