سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 357 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 357

۳۵۷ حضور نے ظہر وعصر کی نمازیں جمع کرائیں اور جلسہ گاہ میں تشریف لے گئے جہاں کہ وحشی اقوام اور جنگلی لوگوں کے مذاہب پر مضامین تھے اور شام کی نماز کے بعد تشریف لائے۔کھانا کھایا اور پھر حضور کو کچھ تکلیف ہوگئی نماز کے لئے تشریف نہ لا سکے اور فرمایا کہ میری طبیعت اچھی نہیں ، نماز پڑھا دیں۔۳۰ ستمبر ۱۹۲۴ء : آج صبح کی نماز میں بھی حضور تشریف نہیں لائے۔کل کی ڈاک بہت بڑی تھی اس میں بھی بچوں اور بعض لوگوں کی بیماریوں کی اطلاع آئی تھی۔حضور دیر تک ڈاک پڑھتے رہے۔اس محنت کا بھی اثر تھا کوفت ہو گئی۔آج حضور گیارہ بجے سے بازار کچھ کپڑا گرم خرید فرمانے کو تشریف لے گئے ہیں۔اڑھائی بج چکے ہیں واپس تشریف نہیں لائے۔کھانے کے متعلق بھی کچھ حکم نہیں دے گئے۔دوست منتظر ہیں۔میں احتیاطاً اس خط کو آج رجسٹری کراتا ہوں۔مجھے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو جو رجسٹری کرائی جاتی ہے وہ قادیان ایک ہفتہ بعد پہنچتی ہے۔اس سے مجھے تکلیف ہوئی میں نے تو رجسٹرڈ بھی قادیان کے دوستوں کے مشورہ سے ہی کرانا شروع کیا تھا۔میں تو سادہ خط میں بھیجا کرتا تھا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ رجسٹریاں اگر دن نہیں تو چند منٹ یا گھنٹے بعد ضرور تقسیم ہوتی ہیں۔خیر آج اسی قدر ارسال کرتا ہوں۔اس کا نمبر ۲ ہوگا۔اس کے بعد نمبر ۳ الگ ارسال کروں گا اور وہ شاید رجسٹر ڈ بھی نہ کراؤں۔مضمون ابھی چل رہا ہے اور ۲۳ میں سے ۱ صفحات باقی ہیں۔اس مضمون کا انگریزی ترجمہ بھی میں نے لفافہ میں ڈالا ہے اور احمد یہ موومنٹ جو کا نفرنس میں پڑھا گیا تھا وہ پہلے نامکمل تھا آج مکمل کا پی اس خط میں روانہ کرتا ہوں۔دعاؤں کا طالب عبد الرحمن قادیانی ۳۰ ستمبر ۱۹۲۴ء