سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 335 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 335

۳۳۵ حضور مضمون لکھ رہے ہیں۔اسی مصروفیت کی وجہ سے آج نماز ظہر و عصر جمع کر کے ادا کیں اور نماز کے بعد جلدی ہی حضور مع مولوی عبد الرحیم صاحب درد، چوہدری فتح محمد خان صاحب اور خان صاحب اور حافظ روشن علی صاحب دعوت چائے کے لئے کلیر ج ہوٹل میں تشریف لے گئے جہاں ایک سو کے قریب لوگ چائے پر مدعو تھے جن میں چند مرد وزن بہائی تھے اور باقی مسلمان اور انگریز لوگ مرد اور عورتیں تھیں۔روح افغان بھی تھا مگر صرف تعارف کے طور پر چند کلمات گفتگو کے ہوئے۔تفصیلی گفتگو کو ئی کسی سے بھی نہ ہوئی۔لارڈ ہیڈلے بھی ملے اور اِدھر اُدھر کی معمولی باتیں ہوئیں۔مولوی نعمت اللہ خان صاحب کی شہادت پر بھی اس نے حضرت اقدس سے گفتگو کی اور حضور جلدی وہاں سے فارغ ہو کر واپس تشریف لے آئے اور مضمون لکھنا جاری رکھا۔نماز مغرب اور عشاء جمع کر کے ادا کیں اور کھانا بعد میں کھایا۔کل طبیعت کسی قدر خراب تھی کچھ پسلی کی طرف درد کی شکایت تھی مگر اس کے باوجود حضور کام میں مصروف ہیں۔۲۸ ستمبر ۱۹۲۴ ء : صبح کی نماز میں حضور تشریف نہیں لا سکے۔ناشتہ وقت پر کیا مگر کمرے میں ڈاک ہندوستان کا ایک حصہ رات آ گیا تھا جس میں لاہور سے سید دلاور شاہ صاحب نے مولوی نعمت اللہ خان صاحب کے مقدمہ کا حال لکھا تھا۔ہاں ایک ضروری بات لکھنی رہ گئی تھی وہ یہ کہ نائیجیریا کی عورت کی دعوت کے دن حضرت اقدس جب ان کے ایڈریس کا جواب دینے لگے تھے تو حضور نے خوش نصیب چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو میری زبان “ کر کے مخاطب فرمایا تھا۔وایں سعادت بزور بازو نیست نه بخشد خدائے بخشنده مبارک با دصد ہزار ایک اور واقعہ بہت ہی سنجیدہ پیش آ گیا۔وہ یہ تھا کہ آج کی شام کی چائے کی دعوت جو ریٹرز ہوٹل میں دی جانے والی تھی اس کے کارڈ شائع کرنے میں غلطی ہوگئی جو بالکل بے خیالی میں ہوئی۔عمد اس میں بالکل نہیں تھا۔اس میں لکھا گیا تھا ' سیکرٹری ٹو دی انڈین ڈیلی گیشن، گو حضور نے پہلے دن بھی اس کا رڈ کو دیکھا تھا مگر شاید نظر نہ پڑی یا کیا معاملہ ہوا۔آج صبح کے اخبارات "